NCP Urdu News 16 March 24

مہاراشٹر میں پانچ مرحلوں میں ووٹنگ کس کو فائدہ پہنچانے کے لیے؟

این سی پی شردچندر پوار کے یاستی صدر جینت پاٹل کا الیکشن کمیشن سے سوال

ممبئی: جب دو مرحلوں میں پورے مہاراشٹر کا انتخاب ہو سکتا ہے تو پھر 5 مرحلے میں انتخاب کا فصیلہ کس کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے؟ یہ سوال این سی پی شرد چندر پوار کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کیا ہے۔ وہ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کا جواب دینا چاہئے کہ وہ کس کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک ایسے ریاست میں 5 مرحلوں میں انتخابات کرانا چاہتا ہے جہاں محض 2 مرحلوں میں ہی پوری ریاست میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 7 مرحلوں میں کرایا جانے والا انتخاب 4 سے 5 مرحلوں میں مکمل ہو سکتا تھا۔ خاص طور سے 48 سیٹوں والے مہاراشٹر میں 5 مرحلوں کی قطعاً ضرورت نہیں تھی۔ الیکشن کمیشن یہ فیصلہ صاف طور سے کسی کو فائدہ پہنچانے والا محسوس ہوتا ہے۔ اب یہ کس کے فائدے کے لیے ہے، الیکشن کمیشن کو اس کا جواب دینا چاہئے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ پرکاش امبیڈکر سے متعلق ہمارے پاس کوئی پلان بی نہیں ہے۔ ایم وی اے میں شامل تمام پارٹیاں پرکاش امبیڈکر کو ساتھ لینے کے معاملے میں مثبت موقف رکھتی ہیں۔ ہمارا صرف ایک ہی پلان ہے کہ پرکاش امبیڈکر ہمارے ساتھ آئیں، ہماری ان سے اپیل ہےکہ وہ بھی ایم وی اے کے ساتھ آنے سے متعلق ایک ہی پلان رکھیں۔

جینت پاٹل نے کہا کہ بی جے پی نے مہایوتی میں اپنی دو اتحادی پارٹیوں کو علاحدہ رکھتے ہوئے بی جے پی نے سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہم اتحاد کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ جب متفقہ طور پر تمام پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہو جاتی ہے اس کے بعد ہی ہم اس کا اعلان کرتے ہیں۔ پرکاش امبیڈکر ایم وی اے کے ساتھ آئیں گے اور پھر ہم سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا اعلان کریں گے۔ ملک کی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے تمام ہم خیال پارٹیوں کا ایک ساتھ آنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور اس تقاضے کو پورا کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ بیڑ لوک سبھا حلقے کی صورت حال پر جیوتی میٹے کے ساتھ ہم نے صلاح و مشورہ کیا ہے۔ جلد ہی حتمی فیصلہ ظاہر کر دیا جائے گا۔ ہم سب کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی لیے ہمارے فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا پینتھر سینا کے قومی صدر دیپک کیدارنے مہاوکاس اگھاڑی کی حمایت کا اعلان کیا۔ جینت پاٹل نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ایم وی اے کا قافلہ بڑھتا جا رہا ہے اور دیپک کیدار نے شرد پوار صاحب کے نظریات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم وی اے کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading