NCP Urdu News 15 April 23

مودی ستیہ پال ملک کے الزامات کا جواب دیں

این سی پی کے ریاستی ترجمان مہیش تپاسے کا مطالبہ

ممبئی: جموں کشمیر کے سابق گورنر اور بی جے پی لیڈر ستیہ ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں پلوامہ حملہ سے متعلق کچھ سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد جب میں وزیراعظم مودی سے اسے حکومت کی لاپرواہی بتایا تو انہوں نے مجھے خاموش رہنے کی تاکید کی تھی۔ ستیہ پال ملک کے اس بیان سے یہ بات واضح طور پر سامنے آتی ہے کہ پلوامہ حملے کچھ ایسا ضرور ہے جس کی پردہ پوشی کی جارہی ہے۔ وزیراعظم کو اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔ یہ مطالبہ این سی پی کے ریاستی ترجمان مہیش تپاسے نے کیا ہے۔

تپاسے نے کہا ہے کہ ستیہ پال ملک کے انکشافات سے ایسا لگتا ہے کہ پلوامہ کا حملہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کیا حصہ تھا جو لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اگر ایسا ہے تو یہ سیاسی فائدے کے لیے ملکی سلامتی کے ساتھ کھلا کھلواڑ ہے۔ تپاسے نے کہا کہ پلوامہ حملے میں استعمال ہونے والے آرڈی ایکس کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی خاطرخواہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حملے کی تفتیش کس نتیجے پر پہنچی ہے اور مودی حکومت سے اس کا کیا تعلق ہے؟ اس کے بارے میں مودی ستیہ پال ملک کے الزامات کا جواب دیں۔مہیش تپاسے نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے معاملے میں وزیراعظم مودی کہتے ہیں کہ نہ کھاؤنگا او رنہ کھانے دونگا۔ لیکن ستیہ پال ملک نے اپنے انٹرویو میں جوباتیں کہی ہیں اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ پی ایم مودی نہ صرف کھاتے ہیں بلکہ کھانے کے لیے بھیجتے بھی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading