ناندیڑ:کئی ٹرینیں منسوخ‘ چند کے روٹ کی تبدیلی

ناندیڑ:2اکتوبر۔(نامہ نگار)ضلع ناندیڑ کے ریلوے ڈویژن نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ناندیڑ کے لمبھ گاو¿ں تامُگٹ( مدکھیڑ) کے درمیان دوہری ریلوے لائن کا کام 4اکتوبر تا10اکتوبر کے درمیان کیاجائے گا ۔ جسکے لئے چند ٹرینوں کے روٹ کی تبدیلی اور چند ٹرینوں کو منسوخ کیاگیااوتاخیر سے بھی چلنے کی بات کی محکمہ ریلوے کی جانب سے کہی گئی ہے ۔ جس کو محکمہ ریلوے نے 6روزہ میگا بلاک قراردیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹرین نمبر 07608 تروپتی ۔ناندیڑ کو منسوخ کرتے ہوئے مدکھیڑ تک چلایاجائے گا ٹرین نمبر 17409 عادل آباد ناندیڑ انٹرسٹی ایکسپریس کو مدکھیڑ تک ہی چلایاجائے گا۔ ٹرین نمبر57561 کاچی گوڑہ ۔منماڑ پاسنجر ٹرین کو دھرم آباد تک ہی چلایاجائے گا۔ٹرین نمبر 5756 منماڑ تاکاچیگوڑہ پیسنجر ٹرین کو دھرم آباد تا کاچیگوڑہ چلایاجائے گا۔ ٹرین نمبر57562 منماڑ تا کاچیگوڑہ پیسنجرٹرین کو پورنا منماڑ اور ٹرین نمبر 57561 جو کہ کاچیگوڑہ تا منماڑ پورنا چلایاجائے گا ۔ ٹرین نمبر 12766 امراوتی ۔تروپتی ایکسپریس ناندیڑ اسٹیشن پر دوپہر 12:40تا2:00تک توقف کرے گی ۔ ٹرین نمبر 17641 کاچیگوڑہ تا نارکھیڑ انٹرسٹی ایکسپریس مدکھیڑ اسٹؑیشن پر دوپہر 12:45تا2:00 تک توقف کرے گی ۔ ٹرین نمبر 20811وشاکھاپٹنم تاناندیڑ ایکسپریس مدکھیڑ استیشن پر 1:45تا2:30تک توقف کرے گی ۔ ٹرین نمبر 17409 عادل آباد ناندیڑ انٹرسٹی ایکسپریس بھوکر ریلوے اسٹیشن تک ہی دوڑے گی ۔ ٹرین نمبر 17410 ناندیڑ۔عادل آباد ٹرین کو بھوکر تا عادل آباد چلایاجائے گا۔ ٹرین نمبر 20809 سنبھل پور تاناندیڑ ایکسپریس ‘مدکھیڑ اسٹیشن پر 1:45تا2:30توقف کرے گی ۔ ٹرین نمبر 57551 ‘7اکتوبر کو پورنا تاعادل آباد منسوخ رہے گی ۔ ٹرین نمبر 51421 پونے ۔نظا م آباد پیسنجر ٹرین پربھنی تک چلے گی ۔ پربھنی تا نظام آباد تک منسوخ رہے گی ۔ ٹرین نمبر 51433 نظام آباد تاپنڈھرپور ٹرین پربھنی تا پنڈھرپور چلے گی ۔یعنی کہ نظام آباد تا پربھنی منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 17641 کاچیگوڑہ تانارکھیڑ پیسنجر ٹرین دھرم آباد تاعمری کے درمیان 90منٹ تک تاخیرسے چلے گی ۔ ٹرین نمبر2088 وشاکھاپٹنم تاناندیڑ سوپرفاسٹ ٹرین نظام آباد اسٹیشن پ45منٹ تک توقف کرے گی ۔ ٹرین نمبر57594 ناندیڑ،میٹرچل پیسنجر ٹرین 6 یوم تک مکمل منسوخ ‘ ٹرین نمبر57593 میٹرچل تاناندیڑ پیسنجر ٹرین منسوخ ]ٹرین نمبر57551 پورناتاعادل آباد منسوخ ‘ ٹرین نمبر57558 ناندیڑتانظام آباد پیسنجرٹرین منسوخ ‘ ٹرین نمبر 57552 عادل آبادتا پورنا ٹرین منسوخ‘ ٹرین نمبر 17639 کاچیگوڑہ تااکولہ انٹرسٹی ایکسپریس دھرم آباد تک چلے گی ۔ یہی ٹرین واپسی پر ٹرین نمبر 17642 نارکھیڑ تا کاچیگوڑہ انٹرسٹی ایکسپریس کے طور پرد ھرم آباد تا کاچیگوڑہ دوڑے گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر17642 نارکھیڑتا کاچیگوڑہ تا اکولہ انٹرسٹی ایکسپریس کے طو ر پر پورنا تا اکولہ دوڑے گی ۔ ٹرین نمبر 57554 عادل آباد تاپرلی پیسنجر ٹرین پورنا تا پرلی دوڑے گی یعنی کہ عادل آباد تک پورنا تک منسوخ رہے گی ۔ٹرین نمبر57553 پرلی تا عادل آباد پیسجر ٹرین پورنا تک ہی دوڑے گی ۔ ٹرین نمبر 19301 اندور تا یشونت پور ہفتہ واری ٹرین 7اکتوبر کواندور تاپربھنی پرلی ‘وقار آباد سے دوڑے گی ۔اسی روز ٹرین نمبر 17214 نگر سول ‘نرساپور ایکسپریس پربھنی ‘پرلی ‘وقار آباد سے دوڑے گی ۔ ٹرین نمبر 16003 چنائی ‘نگرسول ‘ایکسپریس چنائی سے 7اکتوبر کو وقارآباد ‘ پرلی پربھنی تک دوڑے گی ۔ اس کےلئے محکمہ ریلوے نے تمام مسافرین کو ان ایام میں ہونے والی دشواریوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے ۔

Leave a comment