ناندیڑ:تاجروں سے ایک لاکھ 45ہزارکاجرمانہ وصول

ناندیڑ:4اکتوبر(ورق تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے پلاسٹک پرپابندی عائد کردی ہے لیکن آج بھی اسکا استعمال دوکاندار اوردیگر کاروباری کررہے ہیں ۔اسلئے ناندیڑ کے میونسپل کمشنر لہوراج مالی کی رہنمائی میںآج دستہ نے ورکشاپ تا سری نگر کے مقامات پر جانچ پڑتال کی ۔ کارپوریشن کی جانب سے کیری بیاگ کااستعمال نہ کرنے کی بارہا اپیل کی گئی ہے اسکے باوجود کچھ افراد اسکااستعمال کررہے ہیں اسلئے انکے خلاف جرمانہ کی کاروائی کی جارہی ہے ۔ آج فضائی آلودگی کنٹرول بورڈ و میونسپل کارپوریشن دستوںنے شہر کے ورکشاپ تا سری نگر کے 192 دوکانوں کی جانچ کی اس دوران 28افراد کے پاس امتناع عائد کردہ کیری بیاگ استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔ جن میں سے 27 دوکانداروں سے فی کس 5ہزار اس طرح ایک لاکھ 35ہزار اورایک دوکاندار سے دوسری مرتبہ پلاسٹک ملنے پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔ عوامی مقام پرگندگی پھیلانے پرد و افراد سے فی کس 150 روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔ میونسپل کارپوریشن نے تاجروں سے پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اس مہم میں فضائی آلودگی بورڈ کے آفیسر راکیش دھپاڑے ’پنکج باونے ‘سچین ہاربڈکے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ کمشنر غلام صادق ‘ زونل آفیسر اویناش اٹکورے ‘سنجے جادھو ] سدھیر انگولے شیواجی ڈھاڑے‘ ایف ایم بیگ ‘پنڈت جادھو ] کے علاوہ صفائی انسپکٹر ‘ میونسپل کارپوریش کاپولس عملہ ‘ ودیگر ملازمین بھی حصہ لیا ۔

Leave a comment