ماہر تعلیم پروفیسر انیس چشتی صاحب کا فکر انگیز خطاب
ناندیڑ:یکم اکتوبر (راست) معروف ماہر تعلیم، معزز رکن مجلس انتظامیہ دارالعلوم ندوة العلماء، نائب صد کل ہند تحریک پیام انسانیت، مدعوءخصوصی آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ عزت مآب پروفیسر انیس چشتی صاحب اوف پونا کی ناندیڑ تشریف آوری کی مناسبت سے موصوف کی شہر کے علماءو حفاظ کے ساتھ ایک مذاکراتی نشست بعنوان (تو راز کن فکاں ہے اپنی آنکھوں پر عیاں ہوجا) کے عنوان سے معہد ابوالحسن ؒ دیگلور ناکہ ناندیڑ میں حضرت مولانا مفتی وقایت اللہ خالد قاسمی کی زیر صدارت منعقد کی گئی ۔جس میں موجودہ پر فتن و پرآشوب حالات میںعلماءو حفاظ معاشرے کے لئے کیسے مو¿ثر ثابت ہوسکتے ہیں کے موضوع پر مہمان مکرم پروفیسر انیس چشتی صاحب اور شہر ناندیڑ کی بزرگ ترین شخصیت اور علماءو حفاظ کے میر کارواں حضرت مولانا مظہر الحق صاحب کامل قاسمی دامت برکاتہم نے نہایت ہی اہم خطابات فرمائے۔ پروفیسر انیس چشتی صاحب کی گفتگو کے بعد سوال و جواب کانہایت ہی اہم سیشن بھی رہا۔ اس نشست میں شہر کے معزز علماءکرام بالخصوص ، مولانا عثمان فیصل قاسمی، مولانا رشید احمد قاسمی، مولانا سرور قاسمی، مولانا سعد عبداللہ ندوی اور حافظ سلیم ملی کے علاوہ علماءو حفاظ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر نشست حضرت مولانا مفتی وقایت اللہ خالد قاسمی کی پرسوز دعا پر اس نشست کا اختتام عمل میں آیا۔ اخیر میں اس اہم ترین نشست کے آرگنائزر مولانا سید آصف ندوی (صدر جمعیت علماءناندیڑ) نے تمام ہی مہمانان کرام اور شرکاءنشست کا شکریہ ادا کیا۔ اس نشست کو کامیاب بنانے میں عزیزان حافظ عبدالحفیظ زم زم ٹیلر ، حافظ وسیم (مدرس مکتب تعلیم القرآن) کا بہت ہی اہم رول رہا۔