ناندیڑ:20ستمبر(ور ق تازہ نیوز) آئندہ 21اور22ستمبر 2018 کو مراٹھواڑہ سمیت مہاراشٹر میںطوفانی موسلادھاربارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر ناندیڑ کے پریس نوٹ میںبتایاگیا ہے کہ بھارتیہ محکمہ ماحولیات نے اپنی رپورٹ میں 21اور22ستمبر کو ناندیڑ ضلع اور مکمل مراٹھواڑہ میں طوفانی بارش یا موسلادھار ہونے کی اطلاع دی ہے ۔اس لئے عوام الناس کوہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ناندیڑضلع مستقر اورتعلقہ مستقر پر حکومت کی جانب سے امدادی سیل قائم کئے گئے ہیں ۔ بارش کے دوران اگر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ عوام الناس فون نمبر02462-235077 اور پولس کنٹرول روم کے نمبر02462-234720 پرربط قائم کرسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ بھارتیہ محکمہ ماحولیات نے بارش سے قبل ہی اعلان کیاتھا کہ ماہ ستمبر میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بھرپور بارش ہوگی ۔