گاندھی جی کے رفیقِ خاص ریجنالڈ رینالڈز کے پوتے بینجمن ہڈسن کی مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال سے خیرسگالی ملاقات

ممبئی: بائے قوم مہاتما گاندھی کے قریبی رفیق اور برطانوی کویکر مفکر ریجنالڈ رینالڈز کے پوتے بینجمن ہڈسن نے آج ممبئی کے تاریخی تلک بھون میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر گاندھیائی اور کویکر روایات کے تاریخی مکالمے، ثقافتی ورثے اور آج کے سماجی و سیاسی پس منظر میں گاندھیائی افکار کے ازسرِنو جائزے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ہرش وردھن سپکال نے اس موقع پر کہا کہ ایسے ثقافتی اور اخلاقی تبادلے مہاتما گاندھی کے سچ، عدم تشدد اور انسانیت کے آفاقی پیغام کی نئی تجدید کرتے ہیں۔ ریجنالڈ رینالڈز جیسے گاندھی کے رفیق کے خاندان کے افراد کی آمد سے کویکر اور گاندھیائی فکر کے عالمی رشتے مزید مستحکم ہوتے ہیں۔ بینجمن ہڈسن نے اپنے پردادا ریجنالڈ رینالڈز اور مہاتما گاندھی کے درمیان موجود تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بھارت میں گاندھیائی اقدار کی موجودہ صورت پر شکریہ اور عقیدت کا اظہار کیا۔

ریجنالڈ رینالڈز مشہور کتاب The White Sahibs in India کے مصنف تھے۔ انہوں نے برطانوی سامراج کی سخت تنقید کرتے ہوئے ہندوستان کی آزادی کی اخلاقی جدوجہد کی حمایت کی تھی۔ ان کی دیگر تصانیف The True Story of Gandhi اور A Quest for Gandhi نے گاندھی کے افکار اور خدمات کو عالمی سطح پر متعارف کرایا۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری دھننجے رام کرشن شندے، ڈاکٹر گجانن دیسائی، موہن تیواری اور سوبھاش پاکھرے بھی موجود تھے۔

MPCC Urdu News 7 November 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading