MPCC Urdu News 28 Jan 2021

بی جے پی نے اگر ممبئی پر بری نظر ڈالی تو اسے مہاراشٹر میں سیاست کرنا مہنگا پڑے گا: سچن ساونت

ممبئی کو مرکز کے زیرانتظام کرنے کی بی جے پی کی سیاست بے نقاب، کانگریس کی جانب سے سخت مذمت

ممبئی: ریاستی کانگریس نے کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ لکشمن سوادی کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے کہ ممبئی کو جب تک کرناٹک میں شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک اسے مرکز کے زیرانتظام رکھا جائے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری وترجمان کے مطابق ممبئی کو مہاراشٹر سے علاحدہ کرکے مرکز کے زیرانتظام کرنے کی بی جے پی کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ اگر بی جے پی نے ممبئی پر بری نظر ڈالی تواسے مہاراشٹر میں سیاست کرنا بہت مہنگا پڑجائے گا۔

سچن ساونت نے کہا ہے کہ لکشمن سوادی کے بیان سے مودی حکومت کی گھٹیا سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ ممبئی کو کمزور کرنا، ممبئی پولیس کو بدنام کرنا اور مہاراشٹر کو بدنام کرنا بی جے پی کی سازش رہی ہے۔ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر ممبئی کے بین الاقوامی فائننشیل سروس کو گجرات میں لے جایا گیا اورممبئی کے دیگر کاروباروپروجیکٹ کو گجرات ودیگر ریاستوں میں لے جایا گیا ہے۔ یہ کام گزشتہ ۶ سال سے جاری ہے مگر ریاست کے اس وقت کے وزیراعلیٰ دیوندرفڈنویس اس معاملے میں مکمل طور پر خاموش رہے۔ دراصل یہ ممبئی کو مرکز کے زیرانتظام کرنے کی سازش تھی۔ سی بی آئی، این سی بی وانکم ٹیکس جیسے مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے یہاں کاروبار کرنے والوں میں خوف پیدا کیا جارہا ہے۔ ساونت نے مزید کہا کہ یہاں کے بالی ووڈ میں بھی خوف پیدا کیا جارہا ہے اور یہ اس لیے ہورہا ہے کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ بالی ووڈ کو اترپردیش میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ ان سب سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بی جے پی اس شہر سے متعلق کوئی اور منصوبہ تیار کیے ہوئے ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہآخر مودی وبی جے پی مہاراشٹر کے تعلق سے اتنے فکر مند کیوں ہیں؟۔ سچن ساونت نے کہا کہ مہاراشٹر کے قیام میں جن 105شہیدوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے، ان کی شہادت کو مہاراشٹر رائیگاں نہیں جانے دیے گا اور ممبئی کو مرکز کے زیرانتظام لانے کی بی جے پی کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading