موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد وانکھیڈے کی تفتیش مشکوک

  • سمیر وانکھیڈے کی سی بی آئی تحقیقات سے بی جے پی اتنی پریشان کیوں
  • کیا سمیر وانکھیڑے کے پاس سنگھ اور بی جے پی کوبے نقاب کرنے والی کوئی معلومات ہے؟

ممبئی: متنازعہ سرکاری اہلکار سمیر وانکھیڈے کی سی بی آئی تحقیقات شروع ہونے کے بعد سے بی جے پی کے لیڈرس وانکھیڈے کے دفاع میں اترآئے ہیں ۔اپنی سروس کے دوران سمیر وانکھیڈے ناگپور میں آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹرمیں سرسنگھ چالک ڈاکٹرموہن بھاگوت سے لاقات کیے ، جس کے بعد سے سی بی آئی نے ان کی تفتیش شروع کردی ہے، جو مشکوک معلوم ہوتی ہے۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناناپٹولے نے کہا کہ سرسنگھ چالک سے ملاقات کے بعد سمیر وانکھیڈے کی تفتیش کیے جانے کی آخر وجہ کیا ہے؟ اس سے ایسا لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ اس معاملے میں ایسا کچھ نہ کچھ ضرور ہے جس پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے۔ کچھ تو مشکوک ہے۔ یا پھر سمیروانکھیڈے کے پاس ایسی کوئی معلومات ہے جس سے وہ آر ایس ایس وبی جے پی کو بے نقاب کرسکتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سمیروانکھیڈے کی تفتیش شروع ہوتے ہی مہاراشٹربی جے پی کے لیڈرس، نائب وزیراعلیٰ دیوندرفڈنویس وکچھ دیگر وزراءیہ چیلنج کرتے نظر آرہے ہیں کہ اگر وانکھیڈے کا بھی بال بھی بیکا ہوا توہم دیکھ لیںگے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب سی بی آئی و ای ڈی جیسی تفتیشی ایجنسیاں مرکزکی بی جے پی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہیں تو پھر سی بی آئی کی تفتیش پر بی جے پی کے لوگوں کو اتنی تکلیف کیوں ہورہی ہے؟ ایک سرکاری اہلکار کا آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر میں جانا کسی نہ کسی وجہ سے ہی ہوسکتا ہے۔ ہم یہ الزام نہیں لگارہے ہیں بلکہ یہ ایک عام سوال ہے جو لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہورہا ہے۔

ایم وی اے میں سیٹوں کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پرہوگا

مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے کہ ہر پارٹی کو اپنا جائزہ لینا چاہئے، لیکن سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی ہوگا۔ کانگریس پارٹی نے کچھ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ، ہرپہلو کا جائزہ لینے کے بعد ہی سیٹوں کی تقسیم عمل میں آئے گی۔اگر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا تو بہت سے غیرضروری تنازعات پیدا ہی نہیں ہونگے۔ مہاراشٹر روایتی طور پر کانگریس کا گڑھ رہا ہے۔ نانا پٹولے نے کہا کہ کانگریس کا موقف واضح ہے کہ آئین وعظیم شخصیات کی توہین کرنے والی بی جے پی کو شکست دینا ہے اور اس کے لیے ہمارا کام جاری ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading