کانگریس کے ریاستی صدرناناپٹولے کا آج سے شمالی مہاراشٹر کا دورہ

فیض پور میں تینوں سیاہ زرعی قوانین کی کاپیاں نذرِ آتش کرنے کے بعد دورے کی شروعات ہوگی

ممبئی: کانگریس کے ریاستی صدر ناناپٹولے آج سے شمالی مہاراشٹر کے دورے کررہے ہیں۔ جلگاؤں ضلع کے فیض پور میں مرکزی حکومت کے تینوں سیاہ زرعی قوانین کی کاپیاں نذرِ آتش کرنے کے بعد وہ اس دورے کی شروعات کریں گے۔ اس دورے میں وہ دھولیہ، نندوربار اورناسک ضلع میں کانگریس پارٹی کی جانب سے شروع امدادی کاموں اور تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

اطلاع کے مطابق کانگریس کے پہلے دیہی اجلاس منعقد ہونے کے شہر فیض پور ضلع جلگاؤں سے ناناپٹولے اس دورے کی شروعات کریں گے جہاں وہ مرکزی حکومت کے تینوں رزعی قوانین کی کاپیاں نذرِ آتش کریں گے۔ اس کے بعد وہ کسانوں وپارٹی کے کارکنان سے خطاب کریں گے۔ اس دورے میں ناناپٹولے اس علاقے کے کووڈ سینٹر وکوووڈ اسپتالوں میں بھی جاکر ملاقات کریں گے جبکہ کانگریس پارٹی کے ذریعے شروع امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے اور مختلف جگہوں پر کانگریس کے عہدیداران وکارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ ریاستی صدر کے ساتھ اس دورے میں ریاستی کارگزار صدر ایم ایل اے پرینیتی شندے، کارگزار صدر ایم ایل اے کنال پاٹل، ریاستی ترجمان اتل لونڈھے، کسان کانگریس کے قومی نائب صدر شیام پانڈے بھی موجود رہیں گے۔ پٹولے کا یہ دورہ چار دن کا ہوگا جو آج جلگاؤں ضلع سے شروع ہوکر 26 جون کو ناسک میں اختتام پذیر ہوگا۔