عظیم دیش بھکت اے پی جی عبدالکلام کو بدنام کرنے کا گناہ چندرکانت پاٹل نہ کریں: اتل لونڈھے

ممبئی: بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کا یہ بیان مضحکہ خیز ہے کہ نریندر مودی نے میزائیل مین اے پی جی عبدالکلام کو صدرجمہوریہ بنایا تھا۔ چندرکانت پاٹل نے اپنے اس بیان سے یہ ثابت کردیا ہے کہ ’ساٹھی بدھی ناٹھی‘ یعنی ساٹھ سال کی عمر ہونے کے بعد دماغ کام نہیں کرتا ہے۔ اے پی جی عبدالکلامی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنی حصہ داری کے پیشِ نظر اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور میں اتفاقِ رائے سے صدر جمہوریہ بنے تھے۔ ثندرکانت پاٹل یہ کہہ کر ایک عظیم دیش بھکت کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں کہ ان کا انتخاب نریندرمودی نے کیا تھا۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اتل لونڈھے نے کہی ہیں۔

اتل لونڈھے نے مزید کہا ہے کہ اٹل بہاری واجپئی نے گجرات فساد کے بعد نریندرمودی کو راج دھرم کی پاسداری کی تلقین کی تھی لیکن انہوں نے ان کی تلقین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چندمٹھی بھرلوگوں کے لیے کام کیا۔ اے پی جی عبدالکلام نے ملک کو ۲۰۲۰ تک سوپرپاور بنانے کا خواب دکھاتے ہوئے ایک پروگرام بھی دیا تھا لیکن نریندرمودی نے ان کے خواب کو ملیامیٹ کردیا۔لونڈھے نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران میں نریندرمودی کو ہربات کا کریڈٹ دینے کا ہوڑ سا لگا رہتا ہے اور چندرکانت پاٹل نے بھی اسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مگر ان کے اس بے تکے اوربی عقلی کے بیان کے باوجود پورا ملک سچائی سے واقف ہے۔

MPCC Urdu News 20 Feb 21.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading