اورنگ آباد :آج مجلس وبہوجن ونچت اگھاڑی کا اجلاس عام

ملکی سیاست میں انقلاب کاامکان

FDA690C7-54A5-49D3-BE78-EB211249ECE4

اورنگ آباد: یکم اکتوبر:بہوجن ونچت اگھاڑی ‘بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے روح رواں پرکاش امبیڈکر اورکل ہندمجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی موجودگی میں یہ اجلاس آج شہرکے بیڑبائے پاس پرواقع جابندہ لانس پر صبح گیارہ بجے منعقدکیاجارہاہے۔صبح ۱۱؍تا شام پانچ بجے کے درمیان منعقدہ اس اجلاس میں ریاست کے مسلم ودلت قائدین کی شرکت متوقع ہے۔

امتیاز جلیل نے اپنے فیس بک پیج پر اس بات کی اطلاع پوسٹ کے ذریعے دی.

دلت مسلم سیاسی اتحادکے سبب ریاست کی خودساختہ سیکولرپارٹیوں اوران کے قائدین میں کافی کھلبلی پائی جارہی ہے۔ کل کے اس اجلاس پر ملک بھرکی نظریں لگی ہوئی ہیں۔یہ دلت مسلم سیاسی اتحاد ملک کی سیاست میں انقلاب برپاکرسکتاہے اورایک نئی سیاسی صورتحال کاپیش خیمہ بن سکتاہے۔اس اجلاس میں مسلم دلت ودیگرپسماندہ طبقات کی سیاسی سماجی معاشی تعلیمی پسماندگی پر غوروخوض کیاجائیگا اوران کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے لائحہ عمل تیارکیاجائیگا۔اس اجلاس میں کثیرتعدادمیں شرکت کی گزارش منتظمین کی جانب سے کی گئی ہے ۔

With news inputs from Asia express

https://asiaexpress.co.in

Leave a comment