دلبر گانے کے عربی ورثن سے پھر دھماکہ کرنے آ رہی ہیں نورا فتیحی ، دیکھیں فرسٹ لک

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی اپنے قاتلانہ اداؤں سے سب کو بے چین کئے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ” ستیہ میو جیتے ” فلم کے دلبر گانے کے ذریعے اپنے ٹھمکوں سے قہر ڈھا چکی اداکارہ نورا فتیحی ایک بار پھر سے سب کا چین قرار چھیننے کیلئے تیار ہیں۔ واضح ہو کہ نورا فتیحی گزشتہ کچھ وقت سے اس گانے کی ایڈیٹنگ میں مصروف تھیں اور اسے جلد ہی دنیا بھر میں رلیز کیا جائے گا۔

یہ گانا بہت مقبول مشرقی وسطی اور افریقی بینڈ ، فنائر کے ساتھ سے بنا ہے۔ اور ستیہ میو جیتے کے دلبر گانے کا عربی ورژن ہے۔ نورا نے اس ٹریک کو بنانے کیلئے جی توڑ محنت کی ہے۔ اس کے ساتھ اب ایک پاپ اسٹار کے طور پر بھی لانچ ہونے جارہی ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں