ناندیڑ : آج پیر کے دن بھی مخصوص علاقوں میں ہلکے جھٹکے اور زیر زمین آوازیں بھی سنائی دیں

ناندیڑ:9نومبر۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے مخصوص علاقوں میں آج بروز پیر کو صبح کے وقت دو ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے اور زیرزمین آوازیں بھی سنائی دیں جس کی وجہ سے عوام میں کچھ دیر کیلئے خوف وہراس کاماحول تھا ۔سوامی راماتیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے زلزلہ پیمائش مرکز پرصبح 8:50منٹ بجے 0.8اور 8:45بجے0.9 کوڈا میگنیٹیوڈ کا اندراج ہوا ۔اس طرح کی اطلاع محکمہ آفات سماوی آفیسر کشور کرہے نے دی۔

شہر کے یشونت نگر ‘ گنیش نگر ‘راج نگر ‘لیبر کالونی ‘جنتا کالونی ‘امبیڈکرنگر ودیگر علاقوں میں آج 9نومبرپیر کوصبح آٹھ بجکر50منٹ اور آٹھ بجکر 54 منٹ پر زیرزمین آوازیں آئیں اور دو ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے

۔جس کی وجہہ سے عوام میں دوبارہ خوف پایاجاتا ہے ۔اس سے قبل 25اکتوبرکو بھی صبح گیارہ بجے کے اوقات میں دو ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے

۔یاد رہے کہ سردیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی مذکورہ علاقوں میں زیر زمین آوازیں اور زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں یہ سلسلہ دس سالوںسے جاری ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading