گلزار اعظمی و وکلاءکا احمد آباد دورہ

انڈین مجاہدین، گودھرا، ہرین پانڈیا و دیگر مقدمات کا جائزہ لیا گیا

IMG-2548
فوٹو کیپشن:۔گلزار اعظمی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم اور مفتی عبدالقیوم ملزمین کے اہل خانہ اور وکلاءسے گفتگو کرتے ہوئے۔

ممبئی:30 ستمبر(ای میل)دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیة علماءمہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی اور لیگل ایڈوائزر شاہد ندیم نے گذشتہ کل گجرات کی راجددھانی احمد آباد کا دورہ کرکے جمعیة علماءکی زیر نگرانی چلنے والے مقدمات جس میں انڈین مجاہدین ، گودھرا، ہرین پانڈیا و دیگر مقدمات شامل ہیں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ وکلاءو ملزمین کے اہل خانہ وہ عمائدین شہر سے ملاقات کی ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعیة علماءاحمد آباد کی دعوت پر گلزار اعظمی نے احمدآباد میں منعقدہ متعدد میٹنگو ں میں شرکت کی اور اس دوران انڈین مجاہدین مقدمہ، ہرین پانڈیا قتل مقدمہ، گودھرا مقدمہ میں اپنی خدمات انجام دینے والے وکلاءبالخصوص ایل آر پٹھان(سینئر ایڈوکیٹ و سبکدوش جج) ، ایم ایم شیخ، الطاف شیخ، مشتاق سید، یوسف چرخہ ، الیاس خان خالد شیخ ،ارشاد احمد، اعجاز قریشی، رضوان احمدو دیگر سے ملاقات کرکے مقدمات کے تعلق سے تفصیلی گفتگوکی ۔گلزار اعظی و دیگروکلاءنے انڈین مجاہدین معاملے میں دفاعی وکلاءکی سربراہی کرنے والے سیکولر ذہنیت کے وکیل آر کے شاہ اور ان کی معاون ایڈوکیٹ نینا بین سے ملاقات کرکے ملزمین کے دفاع میں پیش کی جانے والی ان کی خدمات کے عوض ان کا شکریہ ادا کیا اور ان سے گذارش کی کہ وہ مقدمہ کا فیصلہ ہونے تک اپنی خدمات دراز کریں جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس مقدمہ میں بدستور اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے نیز انڈین مجاہدین مقدمہ کا سامنا کرنے والے دس ملزمین جو بھوپال جیل میں مقید ہیں انہیں احمد آباد واپس لانے کے عدالت عظمی سے رجوع کریں گے۔وکلاءو عمائدین شہر سے ملاقات کر نے کے ساتھ گلزار اعظمی اور شاہد ندیم نے ایڈوکیٹ خالد شیخ کی آفس پر احمد آباد، گودھرا، نڈیاڈ، سورت، کیرالا و دیگر شہروں سے آئے ملزمین کے اہل خانہ سے تفصیلی ملاقات کرکے ان کی پریشانیوں کی سماعت کرنے کے بعد اس کا جلد از جلد ازالہ کیئے جانے کی انہیں یقین دہانی کرائی اور مقامی وکلاءسے گذارش کی کہ وکہ ملزمین کے اہل خانہ و ملزمین کی پریشانیوں پر خصوصی توجہ دے کر اسے حل کریں۔ملزمین کے اہل خانہ نے ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے جمعیة علماءسے کوشش کرنے کی درخواست کی جس پر گلزار اعظمی نے کہا کہ انڈین مجاہدین معاملے کا سامنا کررہے دو ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور اگر اس پر مثبت فیصلہ آتا ہے تو دیگر ملزمین کے لیئے بھی راہیں ہموار ہونگی اور وکلاءسے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد دیگر ملزمین کی ضمانت عرضداشتوں کے تعلق سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔احمد آباد دورہ کے دوران گلزار اعظمی اور شاہد ندیم سے احمدآباد شہر سے شائع ہونے والے مشہور گجراتی اخبار گجرات ٹوڈے کے ایڈیٹر نے ان کی آفس میں گفتگو کرکے ہندوستانی مسلمانوں کے تعلق سے جمعیة علماءکی خدمات کی ستائش کی اور ان کا استقبال کیا اور اخبار میں ان کا انٹرویو بھی شائع کیا۔جمعیة علماءاحمد آباد کے فعال اراکین مفتی عبدالقیوم، سلمان مسالہ والا،مرزا نور بیگ و دیگر کی موجودگی میں تمام میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا اور قانونی امداد کمیٹی کے کاموں میں مزید تقویت کیسے لائے جائے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔گلزار اعظمی نے جمعیة علماءاحمد آباد کی آفس کا بھی دورہ کیا اور مفتی قیوم و دیگر رضاکاروں کی سربراہی میں جاری رفاہی کاموں کا جائزہ لیا جس میں کیرالا سیلاب متاثرین کی مدد و دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ جمعیة علماءمہاراشٹر انڈین مجاہدین مقدمہ میں ماخوذ ۱۶ملزمین، گودھرا مقدمہ میں ماخوز ۳۸ ملزمین، ہرین پانڈیا مقدمہ میں ماخوذ ۹ ملزمین و دیگر چھوٹے بڑے مقدمات میںماخوز ایک درجن سے زائد ملزمین کے مقدمات کی پیروی صرف صوبہ گجرات میں کررہی ہے، اس کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار ساڑھے سات سو ملزمین کے مقدمات کی پیروی جمعیة علماءمہاراشٹر کر رہی ہے ۔

Leave a comment