
جلگاؤں (سعیدپٹیل کی خصوصی رپورٹ ) جلگاؤں کی سات سالا معصوم دھارا پرشانت میڈھے جو جماعت سوّم میں زیر تعلیم لاٹھی ودیالیہ کی طالبہ ہیں۔جسے ہمارے ملک عزیز کا دستور کے پیش لفظ کا ایک ایک حرف اپنی مادری زبان مراٹھی سمیت چھ زبانوں میں زبانی یاد ہے۔اس کا حافیظہ کمال کا ہے۔اس لۓ اس نے سنسکرت ،ہندی ،اِنگلیش ،اردو اور گجراتی زبانوں میں زبانی یاد کیا ہیں۔ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کا لکھاہوا دستور ھند کا پیش لفظ چھ زبانوں میں زبانی پڑھنا کمال کا کارنامہ ہے۔دھارامیڈھے عمر کے تیسرے برس سے جب وہ بالواڈی میں تھیں اس نے دوسرے طلباء سے پیش لفظ سناتھا۔اس نے اس کام کو آسان بنانے کےلۓاپنےوا لیدین سے تعاون حاصل کیا۔اس کی پیدائیش دس فروری دو ہزار دس کے حساب سے اس کے والیدین نے اس کی تیاری شروع کیں تھی۔مختلیف زبانوں کے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔دھارامیڈھے اس ننھی پری نے بھی اپنی محنت اور لگن سے کوشیش کوکامیابی سے ہمکنار کیا۔اسکول اور دیگر اداروں کے ثقافتی جلسوں میں پیش لفظ سنانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔اس کے پرفارمینس کی سبھی نے سرہانہ کیں۔جلگاؤں کے سرکاری وکیل اوجول نکم ،سابق ایس پی جالندر سوپیکر ،موکشدہ پاٹل ،نندکمار ٹھاکور وغیرہ نے خوب تعریف کی۔چھبیس نومبر دوہزار سولا اور چھبیس نومبر دوہزار سترہ کے یوم دستور کے موقعہ پر دھارامیڈھے نےشہر و ضلع کے مختلیف مقامات پر جو شاندار مظارہ کیا تھا ۔تمام ہی ذمیداران نے دھارا کی خوب حوصلہ افزائ کیں تھیں۔ ایم ایل اے سریش بھولے ،سابق میئر سنیل مہاجن ،کشور پاٹل ،اقراء کے صدر عبدالکریم سالار ،میئر للت کولہے ،ڈاکٹر پرتاپ جادھو ،جلگاؤں شہر وضلع کی کئ تنظیموں اور تعلیمی اداروں نیز فلاحی اداروں کے دھارا میڈھے کو کئ اعزازات وانعامات سے نوازا جا چکا ہیں۔اس کے والد پرشانت مدھوکر میڈھے آر۔آر ودیالیہ میں فرائیض انجام دےرہ ہیں۔والدہ سانیکا پرشانت میڈھے خاتون خانہ ہیں۔اس خاندان ایک ساتھ ہی جلگاؤں میں رہایش پذیر ہیں۔