الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کو کلین چٹ دی

نئی دہلی 02 مئی. الیکشن کمیشن نے مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں قابل اعتراض بیان کے معاملے میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو کلین چٹ دیتے ہوئے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں مانا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے جبل پور کے سيهورا میں مسٹر گاندھی کی تقریر کے سلسلے میں کمیشن سے شکایت کی تھی۔کمیشن نے اس سلسلے میں جبل پور ضلع الیکشن افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ الیکشن افسر کے ذریعہ مسٹر گاندھی کی تقریر کا مطالعہ کرنے کے بعد کمیشن نے پایا کہ مسٹر گاندھی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔