CEIR پورٹل کے ذریعے تھانے پولیس کی کامیابی، 15 موبائل فون بازیاب ، متاثرہ شہریوں کو لوٹائی گئی ملکیت

CEIR پورٹل کے ذریعے تھانے پولیس کی کامیابی، 15 موبائل فون بازیاب، متاثرہ شہریوں کو لوٹائی گئی ملکیت

تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے پولیس کمشنریٹ کے انسداد ہفتہ وصولی دستہ نے CEIR موبائل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے مختلف کمپنیوں کے 15 موبائل فون بازیاب کرکے انہیں ان کے مالکان کے حوالے کر دیا۔ برآمد شدہ فونز کی قیمت 1,97,589 روپے کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، بازیاب کیے گئے فونز مختلف پولیس تھانوں میں گمشدگی کے طور پر درج تھے اور ان کی بازیابی تکنیکی معاونت کے ساتھ مرحلہ وار مکمل کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ انسداد ہفتہ وصولی دستے نے ڈیوائس کی ٹریکنگ، حقیقی صارف کی شناخت اور لوکیشن ویریفکیشن سے متعلق انتہائی باریک بینی سے کام کیا۔ اہلکاروں نے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں بھی کیں، جس کے نتیجے میں تمام فون درست حالت میں برآمد ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے شہریوں کا اعتماد بحال ہوا اور شہریوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ مناسب قانونی طریقہ کار اختیار کرنے سے ان کی املاک کی واپسی ممکن ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فونز کی اطلاع براہِ راست پولیس کو دیں اور CEIR پورٹل پر فوری رجسٹریشن کریں، تاکہ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی راہ ہموار ہو سکے۔

یہ کارروائی ڈی سی پی (کرائم) امرسنگھ جادھو اور اے سی پی (سرچ-2) ونے گھورپ

ڈے کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، جبکہ پوری کارروائی کی قیادت انسداد ہفتہ وصولی دستہ کے انسپکٹر شیلیش سالوی نے کی۔ آپریشن میں ایس پی او سندیپ بھوسلے اور دیگر اہلکار شامل تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading