ممبئی23مئی (یواین آئی)لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں سامنے آنے والے رحجانات سے واضح ہوگیا ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح کانگریس اور این سی پی کو زبردست نقصان پہنچایا جبکہ عروس البلاد ممبئی کی سبھی چھ نشتس این ڈی اے کی جھولی میں جاتی نظرآرہی ہیں،لوک سبھا الیکشن میں ایک بھی امیدوارنہ کھڑا کرنے کے باوجود وزیراعظم نریندرمودی کواقتدار سے بے دخل کرنے کی مہم چلانے والے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس )سربراہ راج ٹھاکرے کی مذکورہ مہم ناکام نظرآرہی ہے۔کانگریس اور این سی پی اتحاد کوپرکاش امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن اگاری (وی بی اے )نے زبردست نقصان پہنچایا
یہ بھی پڑھیں
امتیازجلیل کی شکل میں اورنگ آباد سے چالیس سال بعد مسلمان امیدوار کامیاب،23مسلمان لوک سبھا پہنچے
اور مہاراشٹر کے دیہی علاقوںمیں ووٹوں کی تقسیم درج کی گئی ،اورنگ آباد سے اگاڑی اور مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل(کُل ووٹ1,98,615)‘ شیوسینا امیدوار (کُل ووٹ 1,74,291)سے بھاری ووٹوں سے آگے ہیں۔کانگریس کے صدراور سابق وزیراعلیٰ اشوک چوان شکست سے دوچار ہیں،ناندیڑ حلقہ ان کا گڑھ ہے اور ان کے والد شنکر راوچوان بھی یہیں سے کامیاب ہوتے رہے ہیں۔بی جے پی کے امیدوار پرتاپ پاٹل چکھلی کرتین لاکھ 34ہزار و وٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ اشوک راو تین لاکھ 12ہزار ووٹ لئے ہیں۔ اس طرح انکی شکست یقینی سمجھی جارہی ہے ۔ملک میں اترپردیش کے بعد لوک سبھا کی 48نشستوں والی دوسری بڑی ریاست مہاراشٹر میں41حلقوں میں کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے اور کانگریس اور این سی پی کو صرف سات نشستیں مل رہی ہیں۔ ممبئی جیسے کاسموپولیٹن شہر میں بی جے پی۔شیوسینا اتحاد نے ایک بار پھر چھ سیٹوں پرقبضہ کرلیا ،کیونکہ رحجان میں فی الحال ووٹوں کا اتنا فاصلہ ہے کہ این ڈی اے کی کامیابی یقینی نظرآرہی ہے۔
واضح رہے کہ عروس البلاد ممبئی کی چھ پارلیمانی نشستوں سمیت مہاراشٹر کی 48پارلیمانی نشستوں پر ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز آج یہاں سخت حفاظتی بندوبست میں صبح8 بجے سے عمل میں آیا۔ممبئی میں چھ نشستوں کی گنتی کے تین مراکز بنائے گئے ہیں جس میں این ایس ای گراونڈ،گورے گا?ں ، وکھرولی ادیانچل اسکول اور سیوڑی کے ویئر ہاوس شامل ہیں۔ممبئی پولس نے حفاظتی انتظامات کیلئے1500 سے زائد سی آر پی ایف سمیت ریاستی و مرکزی پولس کے اسلحہ بردار جوانوں کو تعینات کیا ہے۔