کرونا وائرس کی وبا کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے بعد سات ماہ بعد مسجد حرام کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے . ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عمرہ کے مناسک کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا . کرونا وائرس کی وبا کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے بعد سات ماہ بعد مسجد حرام کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے . ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عمرہ کے مناسک کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 فی صد عازمین عمرہ کو مناسک کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے . دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر کو شروع ہو گا ، جس میں عازمین عمرہ کی گنجائش بڑھا کر 75 فی صد اور تیسرے مرحلے میں اندورن اور بیرون ملک سے 100 فی صد عازمین عمرہ کو اجازت دی جائے گی . معتمرین کے لئے عمرہ کی ادائیگی کے دوران نئی شرائط اور کورونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں .
عمرہ کی ادائیگی میں معاونت کے لیے انتظامی امور، محکمہ صحت، صفائی، رضا کار اور دیگر معاون ادارے بھی اپنی اپنی خدمات انجام دیں گے . مسجد حرام کے تمام داخلی خارجی راستوں، دروازوں، صحن، فرش، برقی زینوں، پنکھوں اور دیگر تمام ضروری اشیا اور مقامات کو سینٹائرز کی مدد سے دن میں 9 بار صاف کیا جائے گا اور مسجد حرام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین بار عطر چھڑکا جائے گا. مسجد حرام میں آنے والے عازمین کی طبی جانچ کیلئے جدید ترین آلات اور تھرما کیمرے نصب کیے گئے ہیں . تاکہ معتمرین میں کسی قسم کی وبائی اثرات کا بروقت پتا لگایا جاسکے . حرمین انتظامیہ کے مطابق طواف کیلئے مطاف کعبہ میں دو ٹریک تیار کیے گئے ہیں .ان میں ایک ٹریک پر ایک وقت میں 100 زائرین طواف کی سعادت حاصل کریں گے . 