
ناندیڑ: 4۔ اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز) آج سہ پہر تقریبا پانچ بجے قدیم مونڈھا میں مرچنٹس بینک کے عقب میں قدیم منگل کاریالیہ کے روبرو واقع ایک دوکان میں نامعلوم غنڈوں نے فائرئنگ کرکے لوٹ مار کی ہے ۔ تفصیل کے مطابق کورونا لاک ڈاون میں اب ہر اتوار کو بھی دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ضلع انتظامیہ نے دی ہے ۔آج اتوار کوقدیم مونڈھا میں مہاراجہ رنجیت سنگھ مارکیٹ( پرانا منگل کاریالیہ) بھی کھلا تھا ۔
مارکیٹ کے سامنے ہی ایک پان ٹپری ہے جس کے مالک آکاش سنہہ راجیش سنہہ پریہارہے۔شام پانچ بجے اپنی پان ٹپری کے سامنے کھڑے تھے اس وقت فوروہیلر میں چار افراد وہاں پہنچے انھوں نے آکاش سنہہ کی سمت فائرئنگ کی یہ گولی آکاش کے پیٹ کو چھوتے ہوئے بازوسے نکلی ۔فی الحال وہ سرکاری دواخانہ میں زیر علا ج ہے ۔

اسکے بعدحملہ آوروں نے دیگر دوکانوں پر بھی فائرئنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے کسی دوسرے پر ہی فائرئنگ کی تھی جس کی زدمیں آکاش سنہہ آگیا۔اسکے بعد حملہ آوروں نے وجئے ہوجیری دوکان میں گھس کر دس ہزار روپے لوٹ لئے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اتوارہ کے پی آئی صاحب راو نرواڑے اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے ۔جبکہ کچھ دیر بعد ایس پی پرمود شیواڑے ‘ دوارکا داس چکھلی کر ‘ سندیپ شیولے اور دیگر پولس ملازمین بھی جائے واردات پہنچے ۔
یہاں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں حملہ آوروں کی حرکت قید ہوئی ہے ۔ ایس پی شیواڑے نے بتایا کہ اس واردات میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔

اس معاملے میں ملوث ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کیاجائے گا۔شہر میں گزشتہ کچھ سالوں سے سرعام فائرئنگ کی وارداتیں ہورہی ہیں ۔بالخصوص تاجروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔چند ماہ قبل دت نگر میں بھی ایک سونے چاندی کے تاجر پرفائرئنگ کرکے لوٹ مار کی گئی تھی ۔
نئے ایس پی پرمود شیواڑے کے سامنے اب لٹیروں کو پکڑنے کاچیلنج ہے۔ اتوارہ پولس اسٹیشن میں حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

جبکہ کچھ دیر بعد ایس پی شیواڑے بھی جائے واردات پہنچے اور واقع کی معلومات حاصل کی ۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے
