30 اپریل تک پری مانسون کام مکمل کریں: کمشنر سوربھ راؤ میونسپل ک ارپوریشن، میٹرو اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی میٹنگ میں پری مانسون ت یاریوں کا جائزہ

30 اپریل تک پری مانسون کام مکمل کریں: کمشنر سوربھ راؤ

میونسپل کارپوریشن، میٹرو اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی میٹنگ میں پری مانسون تیاریوں کا جائزہ

تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) نے مانسون کے دوران شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے قبل از وقت تیاریوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں میونسپل کمشنر سوربھ راؤ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں میونسپل کارپوریشن، میٹرو اتھارٹی، ایم ایم آر ڈی اے اور ٹریفک پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ 30 اپریل تک پری مانسون کام مکمل کر لیں تاکہ بارش کے موسم میں شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

کمشنر سوربھ راؤ نے واضح کیا کہ سڑکوں کی تعمیر اور گڑھوں کی مرمت کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ بارش کے دوران اگر کہیں گڑھے بن جائیں تو انہیں فوری طور پر بھرنے کا بندوبست پیشگی کر لیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل میونسپل کمشنر پرشانت روڈے کے علاوہ میٹرو اتھارٹی، ایم ایم آر ڈی اے اور ٹریفک پولیس کے سینئر افسران موجود تھے۔

نائب وزیر اعلیٰ اور تھانے کے سرپرست وزیر ایکناتھ شندے کی صدارت میں ہوئی پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی پری مانسون تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس کی تعمیل میں کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں جاری کاموں کا جائزہ لیں اور انہیں جنگی پیمانے پر مکمل کریں۔

میٹنگ میں تھانے میں جاری میٹرو پروجیکٹ کے تحت سڑکوں پر موجود ملبہ ہٹانے اور رکاوٹیں دور کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ خاص طور پر ماجیواڑا، کاسروڈولی، گائمکھ، ڈونگری پاڑا، آنند نگر، اوولا جنکشن، واگھبیل، کنچن پشپا سوسائٹی، ہائپر سٹی مال اور کاسروڈولی فلائی اوور کے علاقوں میں کاموں کی ترجیحی تکمیل پر زور دیا گیا۔

کمشنر نے اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کے زیرالتواء ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کیں، جو مالی وجوہات کی بنا پر رکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ان کاموں کو مکمل کرنے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ اور مقامی رکن اسمبلی پرتاپ سرنائیک سے ضروری فنڈ حاصل کیا جائے۔

راؤ نے میونسپل کارپوریشن، میٹرو اتھارٹی، ایم ایم آر ڈی اے اور محکمہ ٹریفک سے باہمی تعاون اور تال میل کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام ادارے مل کر کام کریں تو پری مانسون تیاریاں بروقت مکمل ہو سکتی ہیں، جس سے شہریوں کو بارش کے دوران مشکلات سے بچایا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading