ناندیڑ:جمعہ کو پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار میلے کا انعقاد

ناندیڑ، 24 فروری: ناندیڑ ضلع کے بے روزگار امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضلع ہنر مندی ترقی، روزگار اور ادیوگتا رہنمائی مرکز کی جانب سے جمعہ، 28 فروری 2025 کو صبح 10 بجے یشونت مہاو دیالیہ، بابا نگر، ناندیڑ میں پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس روزگار میلے میں نامور کاروباری حضرات اور دیگر ادارے انٹرویو لیں گے۔ لہذا، ضلع کے بے روزگار امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعہ، 28 فروری 2025 کو صبح 10 بجے یشونت مہاوی دیالیہ، بابا نگر، ناندیڑ میں حاضر ہو کر اس موقعے کا فائدہ اٹھائیں،

ایسا اپیل ضلع ہنر مندی ترقی، روزگار اور ادیوگتا رہنمائی مرکز کی معاون کمشنر رینوکا تمالوار نے کیا ہے۔مزید معلومات کے لیے دفتر کا ای میل nandedrojgar@gmail.com یا ٹیلیفون نمبر 02462-251674 اور یوگیش یڈپلوار 9860725448 سے رابطہ کیا جائے، ایسا بھی مطلع کیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading