ناندیڑ، 14 فروری (حیدر علی) – 10 فروری کو گرودوارہ گیٹ نمبر 6 کے قریب ہوئے فائرنگ معاملے میں ناندیڑ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منپریت سنگھ عرف منّو (31) اور ہرپریت سنگھ عرف ہیپی (25) کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں کے قبضے سے ایک بغیر نمبر کی بائیک اور سیاہ شیشوں والی کار ضبط کی گئی ہے۔
اس فائرنگ میں رویندر سنگھ راٹھوڑ کی موت ہوگئی تھی، جبکہ گُرمیت سنگھ شدید زخمی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملہ رندا نے انتقامی جذبے کے تحت کروایا ایسا کہا جا رہا ہے۔

پولیس نے 13 فروری کو اس معاملے کا کامیابی سے پردہ فاش کرکے قابلِ تعریف کارنامہ انجام دیا۔گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ناندیڑ پولیس معاملے کی باریک بینی سے تفتیش میں مصروف ہے۔