’نیٹ پی جی 2025‘ کا امتحان اب دو کی جگہ ایک شفٹ میں ہوگا، سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

’نیٹ پی جی 2025‘ کا امتحان پورے ملک میں اب ایک ہی شفٹ میں کرایا جائے گا۔ یہ امتحان 2 شفٹ میں منعقد کرنے سے متعلق شیڈیول جاری کیا گیا تھا، لیکن اس کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی، اور آج عدالت نے عرضی گزار کے حق میں فیصلہ سنایا۔ 2 … Read more

ایس آئی او اردھاپور یونٹ کی جانب سے کریئر گائیڈنس اور جلسہ تہن یت کا کامیاب انعقاد

آج ایس آئی او اردھاپور یونٹ کی جانب سے کریئر گائیڈنس اور جلسہ تہنیت کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اردھاپور( شیخ زبیر ) اس پروگرام میں معزز مہمانانِ مقررین نے شرکت کی، جن میں: • برادر مستجاب خاطر (اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) • برادر سیماب خان (صدر حلقہ، ایس آئی او … Read more

گؤسیوا آیوگ کا سرکیولر غیر قانونی… قربانی عید کے لیے مویشی بازار باضابطہ طور پر لگائے جائیں: ونجیت بہوجن اگھاڑی کا مطالبہ

ناندیڑ، 30 مئی .( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر گؤسیوا آیوگ نے 29 اپریل کو ایک سرکیولر جاری کیا، جس میں عید الاضحیٰ 2025 کے پیش نظر ریاست بھر میں مویشی منڈیاں نہ لگانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس حکم کے خلاف آج ونجیت بہوجن اگھاڑی کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع کلکٹر ناندیڑ کو … Read more

ایم ایس پی میں مودی حکومت کی جانب سے کیا گیا اضافہ یو پی اے حکومت کے مقابلے میں انتہائی معمولی

لاگت کا ڈیڑھ گنا ایم ایس پی دینا تو دور کی بات، جی ایس ٹی کے ذریعے کسانوں کو لوٹا جا رہا ہے: ہرشوردھن سپکال 3 جون کو ایوت محل کے دابھڈی گاؤں میں کانگریس کی پدیاترا، نریندر مودی کو 10 سال پہلے کیے گئے وعدے یاد دلائے جائیں گے کسانوں کی آمدنی دُگنی کرنے … Read more

آل انڈیا قومی تنظیم کی نیشنل کونسل میٹنگ کا انعقاد نئی دہلی می ںکیا گیا، مناف حکیم نے ابھیشیک منو سینگھوی کا کیا پرتپاک استقبال

آل انڈیا قومی تنظیم کی نیشنل کونسل میٹنگ کا انعقاد نئی دہلی میںکیا گیا، مناف حکیم نے ابھیشیک منو سینگھوی کا کیا پرتپاک استقبال ممبئی (آفتاب شیخ): آل انڈیا قومی تنظیم کی نیشنل کونسل میٹنگ نئی دہلی کے کونسٹیٹیوشن کلب آف انڈیا میں قومی صدر و سابق مرکزی وزیر طارق انور کی صدارت میں منعقد … Read more

معذوروں کے حقوق پر ڈاکا : ٹھیکیدار کی من مانی کے خلاف 2 جون سے آ زاد میدان میں دھرنا

معذوروں کے حقوق پر ڈاکا : ٹھیکیدار کی من مانی کے خلاف 2 جون سے آزاد میدان میں دھرنا تھانے: (آفتاب شیخ) معذور افراد کو خود کفیل بنانے کے لیے شروع کی گئی سرکاری اسکیم اب بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کی نذر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ماحول دوست ای-گاڑیوں کی تقسیم کے نام پر … Read more

ویڈیو:خوبصورت بیوی کی تعریف سے تنگ شوہر کی خودکشی کی دھمکی

نئی دلی: اترپردیش کے ضلع بریلی سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 25 سالہ نوجوان گُرودیو، جس کی حال ہی میں دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی، محلے کے لوگوں کے مسلسل طعنوں سے اتنا دل برداشتہ ہو گیا کہ وہ اپنے گھر کی دو منزلہ چھت پر چڑھ گیا اور … Read more

ناندیڑ:پانی کی کان میں ڈوبنے سے دو دوستوں کی موت

ناندیڑ :30/ مئی ۔( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کے حدگاؤں تعلقہ کے گارگاوھان گاؤں میں تیراکی کے لیے پانی کی کان میں ڈوب جانے سے دو نابالغوں کی موت کا واقعہ پیش آیا۔ ڈوبنے والے دو لڑکوں کے نام نکھل وڈھے (15) اور سنگھرش پگھن (16سال) ہیں۔ اس سلسلے میں مناٹھا پولس اسٹیشن میں ایک … Read more

ہندوستان میں پہلا پارسل بم دھماکہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا

بھوبنیشور (ایجنسی) اڈیشہ کے ایک سابق کالج پرنسپل جنہوں نے 7 سال پہلے ہندوستان میں پہلا پارسل بم دھماکہ کرتے ہوئے 2افراد کو ہلاک کیاتھا‘ایک مقامی عدالت نے چہارشنبہ کے روز عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ضلع بولانگیر کے پٹنہ گڑھ میں واقع جیوتی وکاس جونیر کالج کے سابق پرنسپل 56 سالہ پنجی لال … Read more

فرقہ وارانہ تشدد کے بعد پولیس کمشنر اور جنوبی کنڑا کے ایس پی کا تبادلہ

نئی دہلی:30 مئی ۔ (ورق تازہ نیوز ،)جنوبی کنڑا ضلع میں حالیہ دنوں ایک نوجوان کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر کرناٹک حکومت نے منگلورو شہر کے پولیس کمشنر انوپم اگروال کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ان کی جگہ سدھیر کمار ریڈی کو نیا پولیس کمشنر مقرر کیا … Read more

مہاراشٹر کے گیارہ اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

ممبئی:30 مئی ۔( ورق تازہ نیوز)گزشتہ دو سے تین دن کی موسلا دھار بارش کے بعد اب اچانک بارش نے وقفہ لے لیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آج سے ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش کے بجائے ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، خلیج … Read more

ترکیہ میں شہد کی مکھیوں کے چھتوں کی "ہوا خوری” سے بیماریوں کا انوکھا علاج

ترکیہ کی ایک پُرسکون وادی میں واقع شہد کی مکھیوں کے فارم میں حسین جیلان نامی مکھی بان ایک منفرد طریقہ علاج سے لوگوں کو شفا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے شہد کی مکھیوں کے چھتوں سے نکلنے والی ہوا کو سونگھنا متعدد جسمانی مسائل میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ … Read more

غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 23 افراد سمیت 44 جاں بحق

غزہ میں شہری دفاع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں صبح سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 44 افراد کو جاں بحق کردیا گیا ہے۔ شہری دفاع کے میڈیکل سپلائی کے ڈائریکٹر محمد المغیر نے بتایا کہ جاں بحق ہونےوالوں میں سے 23 افراد مرکزی غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق … Read more

سعودی وزیر برائے اسلامی امورکاخادم حرمین شریفین کےپروگرام کےمہمانان کی رہائش گاہوں کادورہ

سعودی وزیر برائے امور اسلامی، دعوت و ارشاد اور خادم حرمین شریفین کے "حج، عمرہ اور زیارت پروگرام” کے نگران اعلیٰ، شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے آج مکہ مکرمہ میں مذکورہ پروگرام کے تحت آنے والے معزز مہمانوں کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ اُن کے میدانی جائزوں کا … Read more

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم ناندیڑ میں تعینات

ناندیڑ:29مئی( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں برسات کے موسم کے دوران اکثر سیلابی حالات پیدا ہوتے ہیں، جس کے باعث جانی و مالی نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔ اسی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر، ریاستی آفات امداد و بچاو¿ فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ایک مخصوص ٹیم دھولیہ سے ناندیڑ میں تعینات کی … Read more

ویڈیو:ہندوستانی ریلوے کا ایک اور کارنامہ، منی پور کے نونی میں دنیا کا سب سے لمبا ’ریلوے پیئر برج‘ بن کر تیار

ہندوستانی ریلوے شمال مشرقی ریاستوں میں بھی ریل ٹریک اور ٹرینوں میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (این ایف آر) نے منی پور میں اہم مانے جا رہے برج نمبر 164، جسے ’نونی برج‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر گرڈر لگانے کا کام مکمل کر کے ایک … Read more

MPCC Urdu News 29 May 25

یوتی حکومت کی بدعنوانی کے سبب ممبئی پانی میں ڈوبی گوونڈی، باندرہ، جوہو کے علاقوں میں بھی سیلاب جیسی کیفیت: اتل لونڈھے وزیرِ شہری ترقیات ایکناتھ شندے نے ممبئی کو ’بے سہارا‘ کر دیا، آفاتِ سماوی محکمہ اور بی ایم سی خوابِ غفلت میں کیوں؟ میٹرو لائن-۳ کا کام نامکمل ہونے کے باوجود افتتاح کیوں؟ … Read more

NCP Urdu News 29 May 25

انضمام کا کوئی سوال ہی نہیں، نہ کوئی تجویز، نہ کوئی بات چیت: سنیل تٹکرے ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے آج ایک اہم پریس کانفرنس میں ان قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جو پارٹی کے بی جے پی میں ممکنہ … Read more

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

ریاض:سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، مملکت میں عید کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات ہوں گی۔ سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات عرفات کے دن جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ … Read more

کرناٹک میں مسجد کے سیکریٹری کا قتل،ملزمین کی جلد گرفتاری کیلئے وزیراعلی کا حکم جاری،علاقے میں کشیدگی

کرناٹک میں منگل کو جامع مسجد کے سکریٹری عبدالرحمان کے قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی بنی ہوئی ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پولیس کو تشدد میں شامل لوگوں پر کارروائی کرنے اور جانچ کی ہدایت دی ہے۔ سدارمیا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’میں نے پولیس … Read more

ناندیڑ کے قدیم گنج کے محمد انیس الدّین کی اہلیہ کا انتقال پُر ملال

ناندیڑ:نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج مؤرخہ 29 مئی 2025 بروز جمعرات کو ناندیڑ کے قدیم گنج کے محمد انیس الدّین صاحب کی اہلیہ محترمہ شہناز فاطمہ کا طویل علالت کے باعث اورنگ آباد کے نجی ہسپتال میں آج رات 1:30 بجے بقضائے الہی انتقال ہو چکا ہے۔ (انا … Read more

حج 2025: سعودی وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کے لیے 24/7 ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے 24/7 ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے۔ تاکہ عازمین حج کے سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر فتاویٰ دیے جا سکیں۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے ٹول فری کی ہیلپ لائن کا نمبر 2451000 800 ہے۔ ہیلپ … Read more

حماس کا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز سے اتفاق کا اعلان مگر اسرائیل نے تجویز مسترد کردی

فلسطینی تنظیم ’حماس‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے پیش کردہ ایک مجوزہ فریم ورک پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جو غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء، امدادی سامان کی فراہمی … Read more

ہمارے ہاتھ ہتھیار کے گھوڑے پر ہیں، کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں : پاسداران انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ہر ممکن حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی اور یورپی حکام نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اسرائیل بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ایران پر حملے کا فیصلہ … Read more

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے والے وجئے شاہ کی گرفتاری پر روک رہے گی جاری، ہائی کورٹ میں سماعت بند

سپریم کورٹ نے آج کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازعہ تبصرہ کرنے والے مدھیہ پردیش کے وزیر وجئے شاہ معاملے پر سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے فی الحال وجئے شاہ کی گرفتاری پر روک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی کو جانچ کے لیے مزید … Read more

جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی طبیعت اچانک بگڑی، اسپتال میں داخل

دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی طبیعت اچانک بگڑنے کی اطلاع مل رہی ہے۔ انھیں بغرض علاج فوری طور پر پرائیویٹ اسپتال اپولو میں داخل کرایا گیا ہے۔ احمد بخاری کی ناساز طبیعت سے متعلق جانکاری ان کے پوتے سید اریب بخاری نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے۔ … Read more

امارت شرعیہ ہند نے ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کا کیا اعلان، عیدالاضحیٰ 7 جون کو

نئی دہلی: آج (28 مئی) بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا محمد حکیم الدین قاسمی، ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر 1- بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا … Read more

رکن پارلیمنٹ نریش مہسکے کی پریس کونسل آف انڈیا میں تقرری، تھا نے کے لیے ایک اور اعزاز

رکن پارلیمنٹ نریش مہسکے کی پریس کونسل آف انڈیا میں تقرری، تھانے کے لیے ایک اور اعزاز تھانے (آفتاب شیخ) شیو سینا کے رکن پارلیمان نریش مہسکے کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پریس کونسل آف انڈیا کا رکن مقرر کیا ہے۔ اس اہم تقرری نے تھانے کے سر پر ایک اور فخر … Read more