19 سال کے لڑکے کو بھی لڑکی کے ساتھ رہنے کاحق: کورٹ

چنڈی گڑھ: پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ایک انوکھا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک 19 سالہ لڑکا اور 21 سالہ لڑکی کوبھی ایک ساتھ بغیرشادی کے رشتہ میں رہنے کا حق ہے، کیونکہ وہ بالغ ہوچکے ہیں، اس لئے اسے اس بنیاد پر ساتھ رہنے کی اجازت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ وہ ابھی تک شادی کی قانونی عمر کو نہیں پہنچے ہیں۔

ہائی کورٹ میں معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سنگل بنچ کے جج ارون کمار تیاگی نے کہا کہ موجودہ معاملے میں درخواست گزار بالغ ہونے کی وجہ سے لیو ان ریلیشن شپ میں ساتھ رہنے کا حق رکھتے ہیں،اس لئے جواب دہندہ بھی نمبر چار اور پانچ سے کسی بھی نقصان کے خلاف اپنی جان اور آزادی کے تحفظ کے بھی حقدار ہیں۔