ناندیڑ:شوہر نے بیوی پربھرے بازار میں پٹرول ڈال کر آ گ لگادی

کنوٹ:11مئی ( ورق تازہ نیوز) شہر کے قریب گوکنڈہ علاقہ میں دتا نگر کے ایک نوجوان نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادینے کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ کنوٹ میونسپلٹی کی سبزی منڈی میں آج ہفتہ کو شام ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا۔گوکنڈہ، دات نگر کی رہنے والی ایک 35 سالہ خاتون ہفتہ کی شام تقریباً 7 بجے کنوٹ میونسپلٹی کے سبزی منڈی میں گوکنڈہ سے سبزی خریدنے آئی تھی۔ خاتون بازار سے سبزی خرید کر گھر واپس آرہی تھی کہ سبزی، مصالحہ جات اور دیگر دکانوں پر بھیڑ تھی۔

اسی دوران اس کا شوہر ارجن ستپوتے جو اس کا پیچھا کر رہا تھا نے ڈبے میں پٹرول لے کر آیا اور بیوی کے جسم پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ اس واقعہ میں خاتون شدید جھلس گئی۔تاجروں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے خاتون پر پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کے بعد ملزم ارجن فرار ہوگیا۔

تاجروں اور شہریوں کی جانب سے پولیس کو فون کرنے کے بعد پولیس کافی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔ گوکنڈہ اپیزہ ہاسپٹل سے ایمبولینس وقت پر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جلی ہوئی خاتون کو پولیس کی گاڑی میں اپوزہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جلی ہوئی خاتون کے 3 بچے بتائے جاتے ہیں۔ارجن ستپوتے نے اپنی بیوی کو آگ لگانے کی وجہ نہیں بتائی۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ جھلسنے والی خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور رات دیر گئے اسے عادل آباد منتقل کیا گیا۔ دریں اثناءضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سری کرشنا کوکاٹے کی رہنمائی میں کنوٹ ڈی وائی ایس پی رام کرشن ملاگھنے کی ٹیم نے تندہی سے کام کیا اور ملزم ارجن ستپوتے کو گرفتار کرلیا۔ رات دیر گئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سری کرشنا کوکاٹے نے کنوت کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading