ناندیڑ: لائن بلاک کی وجہ سے کچھ ٹرینیں تاخیر سے چلیں گی ‘مراٹھواڑہ ایکسپریس جزوی طور پر منسوخ

ناندیڑ:11مئی ( ورق تازہ نیوز)ٹریک کی مرمت کے کام کے لیے کوڑی اور رنجنی کے درمیان لائن بلاک لیا گیا ہے جس کی وجہ سے کچھ ٹرینیں تاخیر سے چلیں گی لیکن ایک ٹرین کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
01. ۔مورخہ 11، 14، 18، 21، 25، 28، مئی 01، 04، 08، 11، 15، 18، 22، 25، 29، جون، 02، 06، 09، 13، 16، 20، 23، 27، 30 جولائی کو اگلی تین ٹرینیں تاخیر سے چلیں گی ۔

01- 17617 ممبئی ناندیڑ تپون ایکسپریس جالنہ سے آگے 120 منٹ تاخیر سے چلے گی۔
.02 17661 کاچی گوڈا نگرسول ایکسپریس پربھنی سے 40 منٹ تاخیر سے چلے گی۔
.03. 12788/17232 نگرسول نرساپور ایکسپریس اورنگ آباد سے پہلے 70 منٹ تاخیر سے چلے گی

جزوی طور پر منسوخ ٹرین:ٹرین نمبر 17688 دھرم آباد – منماڑ مراٹھواڑہ ایکسپریس تاریخیں 12, 15, 19, 22, 26, 29 مئی, 02, 05, 09, 12, 16, 19, 23, 26, 30 جون, 03, 07, 4, 10. دھرم آباد سے ناندیڑ کے درمیان 17، 21، 24، 28، 31 جولائی اور 04 اگست 2024 کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخ کو یہ ٹرین ناندیڑ سے منماڈ تک چلے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading