مگر مچھ کا لباس اوڑھ کر آدمی نے مگر مچھ کی ٹانگ کھینچی، ویڈیو دیکھیں
حیدرآباد: سوشل میڈیا پر عجیب وغریب ویڈیوز کی کمی نہیں ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ ویڈیو اس کی بہترین مثال ہے۔واضح رہے کہ ایک شخص کی جانب سے مگر مچھ کا لباس پہن کر رینگنے والے جانور کو چھیڑنے اور اُس کی ٹانگ کھینچنے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے اور یہ ویڈیو کافی وائرل بھی ہورہا ہے۔اس ویڈیوکو نریندرسنگھ نامی ایک ٹویٹر یوزر نے شیئر کیا ہے۔ 10 سکینڈ کے اس ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو مگر مچھ کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
कौन सा नशा किए थे…#crocodile #Viral #TrendingNow pic.twitter.com/VHTMF56ope
— Narendra Singh (@NarendraNeer007) December 8, 2022
وہ دریا کے کنارے ایک مگر مچھ کے پاس زمین پر لیٹا ہوا ہے۔ وہ آدمی مگر مچھ کے قریب لیٹ کر اُس کی ٹانگ کو چھونےکیلئے آگے بڑھتا ہے۔یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک ٹویٹر یوزر نے ٹویٹ کیا کہ اگر اصل والا موڈ میں آگیا نا۔۔۔ تو کوئی نہ بچا پائے گا تمہیں۔ (اگر مگر مچھ اپنی اصلی حالت میں آجائے تو تمیں کوئی نہیں بچاسکتا)۔ایک اور یوزر کا کہنا تھا کہ کیوں تنگ کررہے ہو بھائی اس مگر مچھ کو۔