بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی لوک سبھا 23 حلقے میں 53.07 فیصد ووٹنگ ہوئی ہیں ۔ جس میں بھیونڈی لوک سبھا علاقے میں جہاں رائے دہندگان میں 10،36،702 مرد اور 8،52،971 خواتین نے اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا ہے وہیں 115 خواجہ سراؤں نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اس طرح بھیونڈی لوک سبھا میں کل 18،81،788 ووٹرس ہے جس میں 55.75 فیصد خواتین، 54.98 فیصد مرد اور 13.91 فیصد زنخوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔
واضح ہو کے ملک بھیونڈی لوک سبھا 23 میں 6 اسمبلی حلقوں کی شمولیت ہے ۔اس لوک سبھا علاقے کے بھیونڈی (دیہی) اسمبلی میں 07 زنخے، شاہ پور اسمبلی میں 00 ، بھیونڈی مغرب اسمبلی میں 70 زنخے ، بھیونڈی مشرق اسمبلی 24 زنخے، کلیان مغرب اسمبلی 06 زنخے، اور مرباڑ اسمبلی 08 زنخے، کل 115 زنخوں کے نام ووٹرس لسٹ میں شامل ہیں. جس میں بھیونڈی مغرب اسمبلی سے 12 زنخے اور بھیونڈی مشرق اسمبلی حلقے سے 04 زنخے کل 16 خواجہ سراؤں نے ووٹ دیا ہے ۔ وہی پر بھیونڈی دیہی اسمبلی 65.63 فیصد، شاہ پور اسمبلی 59 .85 فیصد، بھیونڈی مغرب اسمبلی 50.81 فیصد، بھیونڈی مشرق اسمبلی 46.93 فیصد، کلیان مغرب اسمبلی 43.07 فیصد، مرباڑ اسمبلی میں 56.64 فیصد پولنگ ہوئی جس میں 50.75 فیصد خواتین، 54.98 فیصد مرد ووٹرس اور 13.91 فیصد خواجہ سرائے ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔