آکولہ :2مئی (ورق تازہ نیوز)30 اپریل2019 کو دہلی میں منعقدہ نیشنل کنونشن میں فیوکی تمام ممبر تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں فیو کے آل انڈیا صدر ڈاکٹر وجیہہ القمر فلاحی صاحب نے اس بات کا اعلان کیا کہ اب فیو کی ممبر تنظیمیں اپنی اپنی اسٹیٹ میں الگ الگ ناموں سے کام نہ کرتے ہوئے پورے ملک میں اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئے وائے ایف) اس ایک ہی نام سے کام کرے گی.
واضح ہو کہ فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کا قیام 2009 کو عمل میں آیا جو ملک بھارت میں طلبا و نوجوانوں کے لیے کام کرنے والی مختلف ریاستی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرواتا تھا. فیونے اپنے قیام سے لے کر اب تک ملک میں مختلف سرگرمیاں انجام دیں ان مختلف مواقع پر ریاستی تنظیموں کے ممبران ایک جگہ جمع ہوئے تو انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ ایک اسٹیٹ میں اگر کافی اچھا کام ہے تو اس کا فائدہ دوسرےکمزور اسٹیٹ کو نہیں ملتا کیونکہ وہاں دوسرے نام سے کام چل رہاہوتاہے ساتھ ہی فیو کے ذمہ داران مختلف ریاستوں میں الگ الگ نام سے کام کرنے میں کچھ پیچیدگیاں محسوس کر رہے تھے۔ لہذا ملک گیر سطح پر کام کو منظم اور بہتر انداز میں چلانے کے لیے تمام تنظیموں کو ضم کرکے اسلامک یوتھ فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا اس موقع پر آئے وائے ایف سے وابستہ ملک کے مختلف مقامات سے طلبہ و نوجوانوں نے ایک نئے عزم اور جوش کا اظہار کیا ساتھ ہی ایمس مہاراشٹر اور مسلم یوتھ فاو¿نڈیشن – ممبئی نے فیو کے اس فیصلہ کا استقبال کیا۔