مہاراشٹر: کالج اور یونیورسٹیوں کے فائنل امتحانات منعقد کرنےکے احکامات

ممبئی، 30 مئی (یو این آئی) مہاراشٹرا کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے آخری سال( فائنل ایئر) کے امتحاتات کے انعقاد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ مہارشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں کہ انڈر گریجویٹ (UG) اور پوسٹ گریجویٹ (PG) کورسز کے آخری امتحانات منعقد کروائے جائیں۔

آج اعلی تعلیم کے وزیر ادیو سامنت اور مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں دی گئی۔یونیورسٹیوں کو کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان طلباء اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات کے انعقاد کے لئے تیاری ، منصوبہ بندی اور ضروری اقدامات اختیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مہارشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے طلباء کے وسعی تر مفاد میں وزیر اعلی کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کے لیے ہدایت دے چکے ہیں۔