جواں مرد سید شہاب الدین اپنے رب سے جا ملے:مولانا طارق شفیق ندوی

گورکھپور:ملک کا ایک نڈر ، بہادر اور مرد میداں سید شہاب الدین سیوانی سابق ایم پی ہجوم فتنہ و فساد سے آزاد ہو کر رب حقیقی کے پاس چلے گئے اور ایسے حیات بخش نقوش چھوڑ گئے جس پر شجاعت و بہادری ہمیشہ رقص کرے گی۔
شہاب الدین کی ابتدائی تعلیم مدرسہ میں ہوئی تھی جس نے ان کے عقیدے کو مضبوط اور ایمان کو مستحکم کیا ، صداقت و عدالت کو وقار و معیار بنانے کی ترغیب دی اور شہباز بنایا۔
شہاب الدین چیتے کا جگر اور شاہین کا تجسس لے کر پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپنے دم خم پر زندگی کے مراحل طے کرتے تھے ، وہ کسی کے نقش پا پر قدم نہیں رکھتے تھے بلکہ اپنے عزم و حوصلہ پر اڑان بھرتے اور کامیاب ہوتے ، وہ ضرب کلیمی کا ہنر رکھتے تھے ۔
سید شہاب الدین قائد تھے ، جرنیل تھے ، کمانڈر تھے ، مسیحا تھے ، وطن دوست تھے ، ہمدرد تھے ۔ وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ہمت مرداں اور اللہ کے شیروں کی ایسی حسین داستان اور تاریخ رقم کر گئے کہ بہادر قومیں ہمیشہ یاد رکھے گیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading