ناندیڑ (نامہ نگار)کنونیر بزم قاضی سید لائق علی کی اطلاع کے مطابق بزم تنویر ادب دیگلور کی جانب سے حسب سابق اس بار بھی ۲ فروری کو۲۳ کل ہند مشاعرہ بیادگارمجاہد آزادی قاضی سید حامد علی تنویر صاحب کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔مشاعرہ میں اردو دنیا کے جن مشہور و معروف شعراء اکرام کو مدعو کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر ماجد دیوبندی ،ڈاکٹرلتا حیا،ڈاکٹر نواز دیوبندی ،شمس جالنوی ،راغب بیاولی ،خمار دہلوی ،جلال میکش ،واحد انصاری ،نعیم راشد ،وسیم راجو پوری ،ڈاکٹر سلیم محی الدین ،اشفا ق نظامی ،ثاقب جنیدی ، کوثر جہاں ،شیخ احمد ضیاء،عظیم راجو پوری ،عقیل احمد عقیل ،طہ صدیقی اور مقامی شعراء اکرام میں قاسم ساجد ،ادریس علی سحر ،ملند شکارے ،منان عظیم کے نام شامل ۔مشاعرہ کی نظامت اشفاق اصفی کریں گے ۔
مشاعرہ کے کنوینر سابق کونسلر آصف پٹیل اور شریف ماموں نے تمام محبان اردو سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشاعرہ میں کثیر تعدادمیں شریک ہوکر مشاعرہ کو کامیاب کریں ۔مشاعرہ کمیٹی کے صدر قاضی سید امداد علی ،نائب صدر اکرام الحق قریشی ،عبدالجلیل سیٹھ الامودی ،سیکریٹری سید قاسم ساجد انجینئر،کنوینر بزم قاضی سید لائق علی کے نام شامل ہے ۔