ناندیڑ: 25۔اپریل(ورق تازہ نیوز)مجلس اتحادالمسلمین کے مہاراشٹر پردیش کے جنرل سیکریٹری سید معین نے آج شام ساڑھے پانچ بجے مجلس کے مرکزی دفتر واقع ناندیڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناندیڑکے عوام کیلئے یہ خوشخبری کی بات ہے کہ الحمداللہ شہر میں یکم مئی بروز اتوار کو مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے دعوت افطارکااہتمام کیاجارہا ہے ۔
جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نقیب ملّت بیرسٹر اسدالدین اویسی(قومی صدر ایم آئی ایم) کے علاوہ امتیاز جلیل (رکن پارلیمنٹ) جابراحمد کے علاوہ مجلس کے ایم ایل اےزبھی شرکت کررہے ہیں۔سیدمعین نے عوام الناس اورپارٹی کارکنان سے دعو ت افطار میں شرکت کی اپیل کی ہے۔