یوکرینی صدر اسرائیل میں صدر پوتن سے بات چیت پر تیار

یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی شرط پر اسرائیل میں روسی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔زیلنسکی نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت سے کہا کہ وہ یروشلم میں پوتن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

بینیت نے پوتن کے ساتھ ملاقات کے لیے ماسکو کا دورہ کیا اور زیلنسکی، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں سے بار بار بات کی۔یلنسکی نے کہا کہ بینیت نے انہیں پوتن کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے۔خیال رہے کہ پوتن نے زیلنسکی کی طرف سے مذاکرات کی متعدد سابقہ ​​پیشکشوں کو نظر انداز کیا ہے۔

Leave a comment