آگرہ:06اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع آگرہ کے فتح پور سیکری اسٹیشن علاقے میں تعینات پولیس کے تقریبا 5درجن سے زیادہ جوانوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اپنے سر کے بال منڈوا لئے۔اور اس مہلک وبا کے خاتمے تک بال نہ رکھنے کا تہیہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن کے دوران علاقے میں تقریبا 5درج پولیس کے جوان علاقے میں مارچ کرتےرہے تھے۔تاہم اس میں حیران کن بات یہ ہے تھی کہ ان میں سے کسی بھی پولیس اہلکارکے سر پر بال نہیں تھے اور انہوں نے مکمل طور سے بال منڈوا دئیے ہیں۔میڈیا نمائندے کی جانب سے اس ضمن میں پوچھے جانے پر پتہ چلا کہ یہ تمام فتح پور سیکری پولیس اسٹیشن پر تعینات ہیں۔
اسٹیشن انچارج بھوپیندر بالیان نے دعوی کیا کہ کوروناوائرس سے لڑنے کے لئے انہوں نے اپنے سر کے بال منڈوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت تک بال نہیں رکھیں گے جب تک اس وبا کا خاتمہ نہ ہوجائے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس جوانوں کے اس عمل سے ان کوبھی وائرس سے لڑنے میں مددملے گی کیونکہ جسم کے دیگر اعضاء کے مقابلے بال کے ذریعہ وائرس کے آنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔دوسرے اعضاء کپڑوں سے ڈھکے رہتے ہیں۔ڈاکٹروں کے دعوی کے مطابق وائرس سے بچنے کے لئے آدمی کپڑے تبدیل کرسکتا ہے،ہاتھوں کو پانی سے دھل سکتا ہےلیکن یہ کافی مشکل ہے کہ بالوں کو صاف کیا جائےاس طرح بالوں منڈوانہ وائرس کے ممکنہ خطرات سے انہیں مزید محفوظ بناتا ہے۔