یوپی: بی جے پی 55 سیٹوں پر آگے، امیٹھی میں ایرانی آگے

لکھنؤ: 23 مئی(یواین آئی) لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش میں 11 بجے تک ملے رجحانات میں بی جے پی 55 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سماج وادی پارٹی اتحاد 22 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

وارانسی میں چوتھے راونڈ کےاختتام پر وزیر اعظم نریندر مودی ایک لاکھ پانچ ہزار 271 ووٹوں سے پہلے مقام پر ہیں جبکہ ایس پی شالنی یادو 32 ہزار 504 ووٹوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ کانگریس کے اجے رائے 20 ہزار 837 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔

بی ایس پی 13 اور ایس پی 08 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ شروعاتی دور میں پچھڑ رہی آر ایل ڈی 11 بجے تک ایک سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔ اپنا دل سونی لال اور اپنا دل کی امیدوار ایک ایک سیٹ پر آگے چل رہے ہیں۔

امیٹھی میں بی جے پی کی اسمرتی ایرانی کانگریس صدر راہل گاندھی سے چار ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔ اعظم گڑھ میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو 13 ہزار 768 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ چندولی میں بی جے پی کے مہندر ناتھ پانڈے 13386، قنوج میں ایس پی کی دمپل یادو 6391، لکھنؤ میں بی جے پی کے راج ناتھ سنگھ 66 ہزار 51، مرزا پور میں اپنا دل(سونی لال) انوپریا پٹیل 16 ہزار11، مین پوری سے ایس پی امیدوار ملائم سنگھ یادو 11972، الہ آباد سے بی جے پی کی ریتا بہوگنا جوشی 21327، رائے بریلی سے کانگریس کی سونیا گاندھی 26333 ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔

جاری۔یواین آئی۔ولی

اپنی رائے یہاں لکھیں