بھوپال میں دگ وجے سنگھ 86 ہزار ووٹوں سے پیچھے» پرگیہ ٹھاکر کی لیڈ

بھوپال، 23 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گڑھ مانے جانے والی ملک کی اہم پارلیمانی سیٹ بھوپال میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ اپنے قریب ترین حریف بی جے پی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے تقریبا 86 ہزار ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔
سرکاری اعداد کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک مسٹر سنگھ 86 ہزار پانچ سو سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے تھے. بھوپال میں گزشتہ تین دہائیوں سے بی جے پی جیتتی آ رہی ہے. پچھلی بار بی جے پی کے پرکاش سنجر نے تین لاکھ 70 سے زیادہ ووٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔بھوپال میں بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کی یہ برتری اہم مانی جا رہی ہے۔ اس دوران ریاستی بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں جشن کا ماحول ہے. ریاستی صدر راکیش سنگھ اور دیگر رہنما اور کارکن ہیڈ کوارٹر میں بیٹھ کر ایک دوسرے کے ساتھ مبارکبادیاں دیتے ہوئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
جاری،یو این آئی،اظ

بھوپال میں بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کی یہ برتری اہم مانی جا رہی ہے۔ اس دوران ریاستی بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں جشن کا ماحول ہے. ریاستی صدر راکیش سنگھ اور دیگر رہنما اور کارکن ہیڈ کوارٹر میں بیٹھ کر ایک دوسرے کے ساتھ مبارکبادیاں دیتے ہوئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
جاری،یو این آئی،اظ

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading