یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغے،خطرے کے سائرن بج اٹھے

اسرائیلی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اس نے یمن کی جانب سے داغا جانے والا حوثیوں کا ایک میزائل فضا میں روک دیا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن سنے گئے۔

آج منگل کے روز ٹیلی گرام پر اپنے اکاؤنٹ میں اسرائیلی فوج نے بتایا کہ "یمن کی سمت سے داغا جانے والا میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا جس کے سبب اسرائیل کے اندر کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے”۔
اس سے قبل اسرائیل نے اتوار کے روز ایک اور جمعرات کے روز دو میزائلوں کو فضا میں مار گرایا تھا۔ یہ تمام میزائل حوثیوں کی جانب سے داغے گئے تھے
درجنوں میزائل حملے
ادھر حوثی ملیشیا کے اعلان کے مطابق نے حالیہ دنوں میں تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کو متعدد حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے غلافِ غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر بھرپور حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ چھڑ گئی۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے یمن میں حوثی ملیشیا نے اسرائیل کی سمت اور بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کیے۔ ملیشیا کا دعویٰ ہے کہ یہ جہاز اسرائیل کے ساتھ وابستہ تھے۔ ملیشیا کے مطابق یہ حملے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت میں کیے گئے۔
حوثی ملیشیا اعلان کر چکی ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کیے جانے تک یہ حملے نہیں روکے جائیں گے۔

اس دوران اسرائیل نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کیے اور ملیشیا کو دھمکی دی کہ اس کا انجام بھی لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس جیسا ہو گا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading