پاکستان کے لئے جاسوسی، سی آر پی ایف جوان موتی رام گرفتار

نئی دہلی (ایجنسی) نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حساس جانکاری پاکستانی انٹلیجنس عہدیداروں کو دینے کے الزام میں سی آر پی ایف کے ایک جوان کو گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

ملزم موتی رام جاٹ 2023 سے قومی سلامتی سے جڑی جانکاری سرحد پار بھیج رہا تھا۔اسے مختلف ذرائع سے پیسہ مل رہا تھا۔

این آئی اے نے موتی رام کو دہلی سے گرفتار کیا اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ پٹیالہ ہاؤز کورٹ کی خصوصی عدالت نے اسے 6 جون تک تحویل میں دے دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading