ہوائی سفر مہنگا ہوسکتا ہے، طیارہ ایندھن کے دام میں اضافہ

نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی)نئے سال میں ریل کرایہ میں اضافہ کرنے کےبعد ہوائی سفر میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ طیارے کے ایندھن کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ سات مہینے کی سب سے اعلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔


ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں طیارے ایندھن کی قیمت آج سے 1637.25 روپے یعنی 2.61 فیصد اضافہ کے ساتھ 64323.76 روپے فی کلولیٹر پر پہنچ گئی۔ یہ جون 2019 کےبعد کی سب سے اونچی سطح پر ہے۔ اس سے پہلے دسمبر میں اس کی قیمت 62686.51روپے فی کلولیٹر تھی۔


تیل کمپنیاں ماہانہ بنیاد پر طیارے ایندھن کی قیمت کا جائزہ لیتی ہیں اور ہر مہینے کی ایک تاریخ سے نئی قیمتوں کا نفاذ ہوتا ہے۔
کولکتہ میں طیارے ایندھن آج سے 1776 روپے یعنی 2.58 فیصد مہنگا ہوکر 70588.61 روپے فی کلولیٹر پر پہنچ گیا۔ ممبئی میں جنوری مہینے کے لئے اس کی مالیت 64529.79 روپے طے کئی گئی ہے اور اس طرح اس میں 2.73 فیصد کااضافہ ہوگیا ہے۔ چنئی میں 2.80 فیصد کی قیمت کے اضافہ کے ساتھ ایک کلولیٹر طیارہ ایندھن 65619.95 روپے کا ہوگیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading