ہنگولی معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کروانے مسلم لیگ کا مطالبہ

ناندیڑ:15اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ہنگولی شہر میں عید الاضحی کے دن یعنی 12اگست 2019ءکو فرقہ پرست عناصر نے عیدگاہ میدان کے پاس سے اپنی فوروہیلر گاڑیاں لے جاتے ہوئے اقلیتی طبقہ کے خلاف نعرہ بازی و گالی گلوچ کرکے ماحول کوخراب کرنے کی کوشش کی اوراسکے بعد شہر کے مسلم علاقوںمیں پولس کی جانب سے گاڑیوںکی توڑپھوڑ بھی کی گئی ۔

ان تمام معاملات کی جوڈیشیل انکوائری کروانے کامطالبہ انڈین یونین مسلم لیگ کے مہاراشٹر جنرل سیکریٹری الطاف احمد اور ہنگولی ضلع صدر سید محمود نے وزیراعلیٰ مہاراشٹرکو مطالباتی مکتوب روانہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے والے متعلقہ پولس ملازمین کومستقل طور پر برطرف کیاجائے انکے خلاف مقدمات درج کئے جائیں جبکہ جن افرادکے نقصانات ہوئے انھیں معاوضہ دیاجائے ۔ وزیراعلیٰ کوروانہ کردہ میمورنڈم کی کاپی حسب ذیل ہے۔

muslime league

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading