ہندو عورت کا اغوا,مسلمان پڑوسی کے خلاف کیس درج

بارہ بنکی:24/ اکتوبر (ایجنسیز) اترپردیش کے ایک شخص نے اپنے پڑوسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اس کی بیوی کو بھگالے گیا ہے اور تبدیلی مذہب کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او)آسندرہ نتیش سریواستو نے بتایا کہ انہیں سنیل کمار نامی شخص سے شکایت ملی ہے کہ اس کی بیوی اس کے پڑوسی سہیل خان کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

وہ 19 اکتوبر سے لاپتہ ہے۔سنیل کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ سہیل اس کی بیوی کو دھرم پریورتن کے لئے مجبور کررہا ہے۔ اسے بعض دیہاتیوں نے بتایا کہ اس کی بیوی آخری وقت سہیل کے ساتھ ایک مزار پر جاتی دکھائی دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اترپردیش انسداد ِ غیرقانونی تبدیلی مذہب قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔ شادی کے لئے مجبور کرنے کسی عورت کے اغوا کی دفعہ بھی لگادی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading