پونہ سے ناندیڑ واپسی کے دوران بھیانک حادثہ‘ شوہر شدید زخمی‘ بیوی کی موت‘ دو بچے معمولی زخمی

ناندیڑ:ناندیڑ:24اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)دیوالی تہوار منانے کے لئے پونہ سے اپنے گاوں حمایت نگرکی سمت واپس آرہے نوجوان تاجر کی گاڑی کوبیڑ کے پاس بھیانک حادثہ ہوگیا۔ جس میں میاں۔بیوی اوربچے زخمی ہوگئے لیکن دوران علاج بیوی کی موت ہوگئی۔زخمی شوہر کو علاج کےلئے ناندیڑ کے اسپتال میں منتقل کیاگیا ہے ۔

عین دیوالی کے موقع پر المناک حادثہ رونما ہونے سے سارے خاندان اورحمایت نگر میں غم و افسوس کی لہردوڑ گئی۔اس بارے میں تفصیلات کے مطابق حمایت نگر کے نوجوان تاجر شری کانت رام راو سوریہ ونشی اپنے خاندان کے ساتھ پونہ گئے تھے ۔دیوالی کاتہوار ہونے کی وجہہ سے وہ معہ خاندان حمایت نگر گاوں کی سمت آرہے تھے۔

جب انکی گاڑی بیڑ کے قریب تھی انکی گاڑی حادثہ کاشکار ہوگئی۔ جس میں شری کانت رام راو سوریہ ونشی اور بیوی بھاگیہ شری دونوںزخمی ہوگئے ۔انھیںفی الفور اسپتال منتقل کیاگیا مگر بد قسمتی سے بھاگیہ شری سوریہ ونشی کی دوران علاج موت ہوگئی۔انکے ساتھ میں موجود دو بچے معمولی زخمی ہوئے ۔انھیں ناندیڑ کے اسپتال میں داخل کیاگیا۔

اس طرح کی اطلاع بی جے پی یووا مورچہ کے تعلقہ صدر رام بھاو سوریہ ونشی نے دی۔گھر کے افراد دیوالی تہوار کی تیاری میں مصروف تھے کہ انھیں یہ المناک حادثہ کی اطلاع ملی اور ساراگھر غم میں ڈوب گیا۔ بھاگیہ شری کی آخری رسومات آج حمایت نگر کے شمشان بھومی میں ادا کردی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading