ہماری قومی سلامتی ایرانی تنظیموں کے نشانہ پر : اردن

عمان : اردن کی مسلح افواج نے خطے میں ایران نواز ملیشیاؤں کی سرگرمیوں اور ان کی منشیات اسمگلنگ کی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تنظیمیں اردن کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔اردن کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کرنل مصطفیٰ الحیاری نے کہا ہے کہ ایرانی تنظیمیں ہماری قومی سلامتی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو روز قبل شام اور اردن کی سرحد پر ہونے والی ایک جھڑپ میں متعدد منشیات اسمگلر ہلاک ہوگئے تھے۔ کرنل الحیاری نے کہا کہ اردن کی مسلح افواج اس وقت مملکت ہاشمیہ کی شمال مشرقی سرحدوں پر ’’منشیات کے خلاف جنگ‘‘ لڑ رہی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading