گیان واپی مسجد معاملہ میں ہندو سینا نے دائر کی مداخلت کی عرضی

وارانسی کی گیان واپی مسجد کا سروے کرانے کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی انجمن انتظامیہ مسجد وارانسی کی عرضی پر سماعت سے قبل ہندو سینا نے بھی سپریم کورٹ میں مداخلت کی عرضی دائر کی ہے۔ انجمن انتظامیہ نے گیان واپی مسجد کا سروے کرانے کے فیصلہ پر اسٹے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندو سینا نے عرضی دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ میں کوئی بھی فیصلہ سنانے سے قبل ان کا موقف ضرور سنا جائے۔

گیان واپی سروے کی رپورٹ فی الحال عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتی، اسسٹنٹ کورٹ کمشنر
وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کا سروے کرنے والے اسسٹنٹ کورٹ کمشنر اجے پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ سروے کی رپورٹ فی الحال عدالت میں پیش نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ مکمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سروے 14 مئی سے 16 مئی تک 3 دن جاری رہا۔ رپورٹ ابھی صرف 50 فیصد مکمل ہے لہٰذا ابھی اسے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ ہم عدالت سے مزید 3-4 دن کا وقت مانگیں گے۔‘‘

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading