گیارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات کیلئے ودیادھن اسکالر شپ‘ 30ستمبر آخری تاریخ

ناندیڑ(ورق تازہ نیوز)یہ اسکالرشپ گیارہویں جماعت کے طلبہ وطالبات کے لیے مخصوص ہے۔عریضہ گزار کی فیملی کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپئے سے کم ہونا چاہیئے۔اس اسکالر شپ سے ا±ڑیسہ‘ گوا‘ گجرات‘ کرناٹک‘ تلنگانہ‘ مہاراشٹر کے طلباہ و طالبات فائدہ ا±ٹھا سکتے ہیں۔ الگ الگ صوبوں کے لیے الگ الگ فی صد اور الگ الگ آخری تاریخ دی گئی ہے۔

مہاراشٹر کے ایسے طلبہ و طالبات جن کے مارکس کم ازکم 85% ہے۔انکے لئے درخواست دہی کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2020 ہے اور ایسے طلبہ وطالبات جو معذورہے ان کے مارکس کم ازکم 70% ہونا لازمی ہے۔ ان کے لیے بھی عریضہ کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔ عریضہ کرنے اور دیگر تفصیلات کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔

https://www.vidyadhan.org/apply ۔اس طرح کی اطلاع ناندیڑ ا±ردو اکیڈیمی کے صدر ایڈوکیٹ محمد بہاءالدین نے مفاد عامہ میں جاری کی۔