گٹار بجانے میں عالمی مسائل کا حل؟

رون ميسل نے سالانہ ايئر گٹار ورلڈ چيمپئن شپ جيت لی ہے۔ امريکا سے تعلق رکھنے والے ميسل نے فن لينڈ ميں منعقدہ چيمپئن شپ کے فائنل ميں سخت مقابلے کے بعد کاميابی حاصل کی۔ چيمپئن شپ ميں دوسری پوزيشن آسٹريلوی اليگزينڈر رابرٹس نے جبکہ تيسری پوزيشن فريڈرک ريو نے لی۔

‘دا مارکوئس‘ کے نام سے مشہور ميسل اس سے قبل بھی دو مرتبہ فائنل میں اپنی قسمت آزما چکے ہيں ليکن سرخرو نہ ہو سکے۔ اس بار البتہ وہ يہ مقابلہ جيتنے ميں کامياب رہے۔ رون ميسل کے بقول فائنل سے قبل وہ کچھ نروس ضرور تھے ليکن اس سے ان کی کارکردگی پر کوئی اثر نہ پڑا۔ دفاعی چيمپئن جاپان سے تعلق رکھنے والی نامامی ناگورا اس بار چوتھی پوزيشن پر رہيں۔

ايئر گٹار ورلڈ چيمپئن شپ، در اصل ہے کيا؟

چيمپئن شپ کی ويب سائٹ پر ‘ميک ايئر ناٹ وار‘ کے عنوان کے تحت واضع کیا گیا ہے کہ ‘جنگيں اس وقت ختم ہو سکيں گی، موسمياتی تبديلياں اس وقت رک سکيں گی اور تمام منفی چيزيں اس وقت ختم ہوں گی، جب دنيا کے تمام لوگ ايئر گٹار بجانے لگيں گے۔‘ چيمپئن شپ ميں حصہ لينے والوں کو ايک گٹار بجانے کی اداکاری کرنی ہوتی ہے گو کہ ان کے ہاتھ میں گٹار نہيں ہوتا۔ انہيں پس منظر ميں بجنے والے ميوزک پر سر ہلا کر و گٹار بجانے کی نقل کر کے ايسے رقص کرنا ہوتا ہے کہ سب کچھ موسيقی کے ساتھ ضم ہوتا دکھائی دے اور پھر جتنی اچھی کارکردگی، اتنا اچھا نتيجہ۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading