دہلی: دہلی میٹ مرچنٹ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ارشاد قریشی نے دہلی میں گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والے تمام تاجرین سے اپیل کی ہے کہ وہ 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی تقریب کا لحاظ کرتے ہوئے اپنی دکانات بند رکھیں۔
قریشی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس اپیل کا مقصد دونوں برادریوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہلی میں تمام مسالخ (سلاٹر ہاؤزس) کے علاوہ گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والی تمام دکانات کے مالکین سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ دن اپنے کاروبار بند رکھیں اور ایودھیا میں پران پرتشٹھا تقریب کے لیے عوام کی جذبات کا احترام کریں۔